ری پبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سینیٹرجے ڈی وینس نائب صدارتی امیدوارنامزد

منگل 16 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں ری پبلکن پارٹی نے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طورپرصدارتی امیدوار نامزد کیا ہے جس کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹرجے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ اتوار کو پنسلوینیا میں ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں بچ جانے والے سابق صدرڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ریاست وسکونسن کے شہر ملواکی میں منعقدہ ریپبلکن نیشنل کنونشن میں شرکت کی، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ جمہوریت کے لیے خطرہ ہیں، امریکی صدر جو بائیڈن کا اصرار

کنونشن سینٹر پہنچنے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے مکا لہراتے ہوئے اپنے حامیوں سے دادوتحسین وصول کی، اس موقع پر کنونشن کے شرکا نے امریکا کے حق میں نعرے لگائے۔

ریپبلکن پارٹی کی جانب سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو باضابطہ طورپر مسلسل تیسری مرتبہ صدارتی امیدوار کے لیے نامزدگی حاصل کرنے میں کامیاب رہے، 2020 میں انہیں ریپبلکن پارٹی نے دوسری مرتبہ صدارتی امیدوار نامزد کیا تھا لیکن وہ موجودہ صدرجوبائیڈن کےہاتھوں شکست کھاگئے تھے۔

ری پبلکن پارٹی کے نیشنل کنونشن کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے سینیٹرجے ڈی وینس کو اپنا نائب صدارتی امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے، جن کا تعلق امریکی ریاست اوہائیو سے ہے اور وہ ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت مخالف رہ چکے ہیں، ان کی بیوی بھارتی نژاد اوشا چلوکری وینس کمیبرج یونیورسٹی سے فلسفہ میں ماسٹر ڈگری رکھتی ہیں۔

مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ، جوبائیڈن کیا کہتے ہیں؟

ریپبلکن نمائندوں سے بھرے کنونشن ہال میں ڈونلڈ ٹرمپ وی آئی پی باکس میں اپنے نامزد کردہ نائب صدر کے امیدوار سینیٹر جے ڈی وینس کے ساتھ بیٹھے، اس دوران ہاؤس ریپبلکن بائرن ڈونلڈز اور ہاؤس کے اسپیکر مائیک جانسن بھی ان کے ساتھ بیٹھے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

آسان ٹیکس اسکیم: ایف بی آر افسران اور تاجر نمائندوں کا مل کر دکانداروں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ

گیسٹیک 2026: یو جی ڈی سی کی غیرملکی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت

مقامی وسائل کے استعمال سے بجلی سستی، اگست میں 10 ارب روپے کی بچت ہوئی، اویس لغاری

حکومت آزاد کشمیر کا مظفرآباد شہر سے بس اڈے ختم کرکے دارالحکومت کا نقشہ بدلنے کا فیصلہ

ویڈیو

ریاست مخالف بیانیہ چلانے پر کارروائی، بلوچستان کے 95 یونیورسٹی اساتذہ سمیت 100 سرکاری ملازمین برطرف

علی امین گنڈاپور اور سہیل آفریدی کی لڑائی، وفاقی آئینی عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

کھیل میں سیاست کی گنجائش نہیں، بھارتی ٹیم کا رویہ ناقابل قبول ہے، پاکستانی شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘