جسٹس امین الدین کی معذرت:سپریم کورٹ کا نیا بینچ آج الیکشن التوا کیس کی سماعت کرے گا

جمعرات 30 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عام انتخابات کے حوالے سے کیس آج سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے اور نیا بینچ جمعہ کے روز دن ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔

عدالت عظمیٰ کی   جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین کی معذرت کے بعد بینچ ٹوٹ گیا ہے اور اب کون سا نیا بینچ اس کیس کو سنے گا اس کافیصلہ کل ہی ہوگا۔

اس سے قبل دونوں صوبوں میں عام انتخابات کے حوالے سے کیس کی سماعت کرنے والا لارجر بینچ اس وقت ٹوٹ گیا جب جسٹس امین الدین نے کیس سننے سے معذرت کر لی تھی۔

جمعرات کے روز جب پانچ رکنی لارجر بینچ سماعت کے لیے پہنچا تو چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ  جسٹس امین الدین کچھ کہنا چاہتے ہیں تو اس موقع پر سینئر جج نے کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے تناظر میں میں اس کیس کی سماعت سے معذرت کرتا ہوں جس کے بعد سماعت موخر کردی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں  3 رکنی بینچ نے رولز بنائے جانے تک ازخود نوٹس کے تمام کیسز  ملتوی کرنے کا حکم دیا تھا۔ جسٹس امین الدین احمد اس 3 رکنی بینچ کا حصہ تھے۔

جسٹس امین الدین خان کی جانب سے معذرت کے بعد سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تحلیل ہوگیا۔ اب کیس میں نیا بینچ تشکیل دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سرکاری پینشن نظام کی اصلاحات، پاکستان کا50 کروڑ ڈالر قرض پروگرام تجویز

بنگلہ دیش میں نہروں کی ملک گیر کھدائی کا منصوبہ 16 مارچ سے شروع

چئیرمین پی سی بی محسن نقوی نے سلیکشن کمیٹی کو مکمل فری ہینڈ دیدیا

کھلاڑی امیدوں پر پورا نہیں اترے، ہر 6 مہینے بعد نئے کھلاڑی شامل کرنا بھی ممکن نہیں، سلیکشن کمیٹی

امریکی سفارتخانے کا 20 مارچ تک تمام ویزا اپائنٹمنٹس منسوخ کرنے کا اعلان

ویڈیو

اسٹریس اور ذہنی دباؤ سے نجات کے لیے سجدہ ایک بہترین روحانی اور نفسیاتی ذریعہ

یوتھ کلائمیٹ کیٹالسٹس، نوجوانوں کے ٹیکنالوجی سے بھرپور حیرت انگیز اقدامات

ایران کا سپریم لیڈر کیسے منتخب ہوتا ہے، اس کے پاس کیا اختیار ہوتا ہے؟، امریکا و اسرائیل کو بڑا دھچکا

کالم / تجزیہ

دوستی کا نیا چراغ

درگاہ گاجی شاہ اور جن نکالنے کے کرتب

اداکارہ صحیفہ جبار کو معافی مانگنی چاہیے