بجرنگی بھائی جان کے 9 برس مکمل ہونے پر پس پردہ مناظر کیوں شیئر کیے گئے؟

جمعہ 19 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سال 2015 میں سینما گھروں میں اداکار سلمان خان اور چائلڈ اسٹار ہرشالی ملہوترا کے نام کا ڈنکا بجا تھا۔ فلم ’بجرنگی بھائی جان‘ نے ریلیز ہوتے ہی بھارت میں تہلکہ مچا دیا تھا بلکہ اس کی گونج پاکستان تک سنائی دی تھی۔

17 جولائی کو فلم کی ریلیز کے 9 برس مکمل ہونے کے بعد بھی مداح سلمان خان کو بجرنگی بھائی جان کے نام سے یاد کرتے ہیں جبکہ گونگی بچی کا کردار ادا کرنے والی ہرشالی ملہوترا بھی لازوال اداکاری سے منفرد مقام حاصل کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:سلمان خان سے لڑائی کے بعد کن بالی ووڈ اسٹارز کا کیریئر داؤ پر لگ گیا؟

کبیر خان کی ہدایت کاری میں بنی فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ سلمان خان، ہرشالی ملہوترا اور نواز الدین صدیقی نے شاندار پرفارمنس دکھائی تھی۔ 9 برس مکمل ہونے کے خاص موقع پر فلم پروڈیوس کرنے والی کمپنی سلمان خان فلمز نے بجرنگی بھائی جان کے کچھ پسِ پردہ (ایڈٹ شدہ) مناظر مداحوں کے ساتھ شیئر کیے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Salman Khan Films (@skfilmsofficial)

انسٹاگرام پوسٹ کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ جب ہم بجرنگی بھائی جان کے 9 سال منا رہے ہیں، آپ کو یادوں میں لے جانے والے پسِ پردہ ایکشن سے پہلے اور بعد میں ہونے والے لمحات آپ کو دکھا رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سلمان خان کی پُر تعیش زندگی کا راز کھل گیا ؟

سلمان خان کے مداح بھی فلم کا 9 سالہ جشن خاص انداز میں منا رہے ہیں۔ وہ پوسٹ پر کمنٹس کرکے اپنے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔ ایک مداح نے لکھا کہ ایسی فلم آج تک نہیں بنی، آج تک کی سب سے بڑی فلم۔ ایک صارف نے تو فلم کو دوبارہ بڑے پردے پر ریلیز کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔ بجرنگی بھائی جان نے باکس آفس پر زبردست کمائی کی تھی، عالمی سطح پر فلم کی کل کمائی 918.18 کروڑ بھارتی روپے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں