غزہ: ڈاکٹروں نے مردہ ماں کے رحم میں موجود بچے کو بچا لیا

اتوار 21 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

غزہ کے ایک ہسپتال میں ڈاکٹروں نے اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے کی وجہ سے جان کی بازی ہارنے والی ایک حاملہ خاتون کے رحم میں موجود بچے کو بچا لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ: لاپتا بیٹے کی تلاش میں سرگرداں باپ کی کہانی

غزہ ہسپتال کے سرجن اکرم حسین نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ علا عدنان حرب الكرد جب العودة ہسپتال پہنچیں تو وہ تقریباً مر چکی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وں کی ٹیم ماں کو بچانے میں تو ناکام رہی تاہم جب انہوں نے الٹرا ساؤنڈ کیا تو انہیں بچے کی دل کی دھڑکن محسوس ہوئی، جس انہوں نے فوری طور پر آپریشن کیا اور بچے کو نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ: اسرائیل نے اسکول میں پناہ لیے ہوئے مزید 81 بے گھر مسلمان شہید کردیے

ہسپتال کے شعبہ گائنالوجی کے سربراہ رائد السعودی نے کہا کہ ابتدائی طور پر نومولود کی حالت تشویشناک تھی تاہم آکسیجن اور طبی امداد ملنے کے بعد اس کی حالت مستحکم ہو گئی۔

بچے کو انکیوبیٹر میں رکھا گیا اور بعد میں دير البلح کے الاقصیٰ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

وزیرستان سے گیس کی کمرشلائزیشن شروع، روزانہ کتنی گیس فروخت کی جائےگی؟

پیپلز پارٹی نے مہاجرین کی نشستیں ختم کروانے کے لیے ایکشن کمیٹی کو استعمال کیا، چوہدری طارق فاروق

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

محسن نقوی کے نئے صوبوں سے متعلق بیان کے بعد اب تک کیا پیشرفت ہوئی ہے؟

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ

خبردار، نظام اسی مہینے میں ری سیٹ ہوسکتا ہے