نیب کا ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیب نے ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب سہیل ظفر چٹھہ کے خلاف ریفرنس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب نے رائے اعجاز اور کامران ممتاز کے خلاف بھی ریفرنسز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب: میگا کرپشن کے 179 مقدمات میں سے نصف بند یا ختم، کون کون فیضیاب ہوا؟

اس حوالے سے نیب نے لاہور کی احتساب عدالت میں باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے۔  درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سہیل ظفر چٹھہ، رائے اعجاز اور کامران ممتاز نے اپنے خلاف ریفرنسز واپس لینے کے لیے چئیرمین نیب کو درخواست دی تھی۔

نیب نے اپنی درخواست میں کہا کہ ملزمان کی درخواستوں کا بغور جائزہ لیا گیا، ڈی جی اینٹی کرپشن سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے خلاف شواہد موجود نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ترامیم کیس: چیف جسٹس مجھ سے متعلق کیس کی سماعت نہ کریں، عمران خان

درخواست میں کہا گیا کہ ملزمان کے خلاف ریفرنسز چلانا مناسب نہیں ہوگا۔ نیب نے استدعا کی کہ احتساب عدالت ریفرنس واپس لینے کی نیب کی درخواست منظور کرلے۔

واضح رہے کہ سہیل ظفر چٹھہ سمیت دیگر کے خلاف نیب نے گجرات پولیس فنڈز میں کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا ریفرنس دائر کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں