آئی سی سی اجلاس: بھارت کی مخالفت کے باوجود پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا بجٹ منظور

پیر 22 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس میں بھارت کی مخالفت کے باوجود آئندہ سال پاکستان میں شیڈول چیمپیئنز ٹرافی کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

آئی سی سی کا 4 روزہ سالانہ اجلاس سری لنکا کے شہر کولمبو میں ہوا جس میں نئے قوانین بنانے اور ٹی20 ورلڈ کپ سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی کھیلنے پاکستان آئے گی یا نہیں؟ انڈین بورڈ کا اہم بیان سامنے آگیا

ڈان نیوز کے مطابق آئی سی سی کے اجلاس میں چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بجٹ منظور ہونے کے بعد اس بات کے امکانات روشن ہوگئے ہیں کہ آئندہ برس ایونٹ پاکستان میں ہی ہوگا۔

اجلاس میں بھارت کی خواہش کے برعکس ہائبرڈ ماڈل یا ایونٹ کی کسی دوسرے مقام پر منتقلی کے حوالے سے بھی کوئی بات چیت نہیں کی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی کے حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کے اقدامات سے مطمئن ہے، البتہ بھارت اب بھی ایونٹ کے پاکستان میں انعقاد کے حوالے سے مشکلات پیدا کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں چیمپیئنز ٹرافی2025: ہائی وولٹیج پاک بھارت ٹاکرا کہاں کھیلا جائے گا؟

واضح رہے کہ اس سے قبل ایشیا کپ میں بھارتی بورڈ نے بہانہ بنایا تھا کہ حکومت کی اجازت نہ ہونے کی وجہ سے ٹیم پاکستان نہیں بھیج سکتے، اب اگر ایسا کیا گیا تو پاکستان کی جانب سے اس پر تحریری جواب طلب کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ممبئی ساحل پر پھنسا 26 فٹ لمبا وہیل کا بچہ ریسکیو کے باوجود دم توڑ گیا

مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی کی اہم ملاقات، بجٹ اجلاس، سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

وفاقی آئینی عدالت نے پولیس اصلاحات سے متعلق سندھ ہائیکورٹ کا حکم کالعدم قرار دیدیا

خواتین کے حقوق کے لیے آواز اٹھانے پر فضا علی کو برطانوی پارلیمنٹ میں ایوارڈ سے نواز دیاگیا

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

ویڈیو

امریکا، ایران مذاکرات کا اگلا دور آج دوحہ میں، آبنائے ہرمز میں جہاز رانی بحال کرنا اولین ہدف

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں