نجی بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: اسحاق ڈار

بدھ 11 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مقامی میڈیا میں رپورٹ خبر کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہےکہ حکومت کا نجی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں۔

کمرشل بینکوں کے پاس غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر شہریوں کی ملکیت ہیں اور حکومت کا نجی بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ ذخائر استعمال کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں، میں نے اصولوں کی بنیاد پرکہاکہ اسٹیٹ بینک اور نجی بینکوں کے پاس زرمبادلہ ذخائر قومی ذخائر ہیں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے معیشت تباہ کی وہ اس بیان کو غلط رخ دے رہے ہیں، چند عناصر جان بوجھ کر پروپیگنڈہ کررہے ہیں کہ حکومت ان ذخائر کو استعمال کرنا چاہتی ہے، شہری ایسے پروپیگنڈے کو نظر انداز کریں۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ پاکستان بہتری کی طرف بڑھ رہا ہے اور مستقبل قریب میں پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ سے قبل علی امین گنڈاپور بیمار پڑ گئے، ڈاکٹروں کا مکمل آرام کا مشورہ

وزیراعظم شہباز شریف کی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت

خیبر پختونخوا کے 97 ارب روپے کے شہری منصوبے میں 32 ارب کی مبینہ بے ضابطگیاں، نیب تحقیقات تیز

آئندہ ایک ہفتے کے دوران 4 لانگ مارچ :  جڑواں شہروں کی سیکیورٹی سخت، تعلیمی ادارے و مارکٹیں بند رکھنے کا فیصلہ

بھارت میں پاکستان کا خوف برقرار، کٹھوعہ میں ٹرک ڈرائیور مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار

ویڈیو

پاکستانی قوم سعودی عرب کے ساتھ کھڑی ہے، شرکا تحفظ حرمین شریفین کانفرنس

’میری بیٹی زندہ اور گھر میں موجود ہے‘، پمز آتشزدگی میں بچ جانے والی نومولود کے والد نے انتقال کی تردید کردی

ہنر سیکھنے کا سفر، بلوچستان کی خواتین مفت بیوٹیشن کورس کے لیے اسلام آباد پہنچ گئیں

کالم / تجزیہ

قاتل لکھاری

سیاست عوام کے لیے کیوں نہیں؟

آپ کا سب سے بڑا مخالف آپ خود ہیں