اسٹیج اداکار طاہر انجم پر پی ٹی آئی کی خاتون کارکن کا تشدد، مکوں، تھپڑوں کی بارش، کپڑے بھی پھاڑ دیے

بدھ 24 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف اسٹیج اداکار اور پاکستان مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے صدر طاہر انجم پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خاتون کارکن کا تشدد، مکوں اور تھپڑوں کی بارش کر دی، گاڑی سے باہر کھینچنے کی کوشش میں کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

معروف اسٹیج اداکار اور مسلم لیگ ن کے رہنما طاہر انجم پر پی پی ٹی آئی کی خاتون ورکر کے تشدد کا بدھ کو اس وقت پیش آیا جب وہ پنجاب اسمبلی کے سامنے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بھوک ہڑتالی کیمپ کے قریب سے گزر رہے تھے۔

طاہر انجم پر تشدد کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو اور وہاں پر موجود عینی شاہدین کے مطابق اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا بھوک ہڑتالی کیمپ پنجاب اسمبلی کے سامنے لگاہوا ہے جس میں پی ٹی آئی کے رہنما اور کارکن وقتاً فوقتاً آ جا رہے ہوتے ہیں اور اس دوران یہاں سے گزرنے والے اکثر لوگ اس بھوک ہڑتالی کمپ کی ویڈیوز بھی بنا لیتے ہیں۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ بدھ کو جب پاکستان مسلم لیگ ن کے کلچرل ونگ کے صدر اور اداکار طاہر انجم بھوک ہڑتالی کمیپ کے سامنے گاڑی میں بیٹھے ہوئے تھے کہ تو اچانک ادکار طاہر انجم کو پی ٹی آئی کی خواتین کارکنوں نے دیکھ لیا اور کہنا شروع کر دیا کہ یہ شخص تو اکثر پی ٹی آئی کے خلاف ویڈیو بناتا ہے۔اس پر انیلا نامی ایک خاتون ورکر نے طیش میں آکر طاہر انجم پر حملہ کر دیا۔

طاہر انجم پر تشدد کی منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انیلا نامی خاتون انہیں تھپڑوں اور مکوں سے تشدد کا نشانہ بنا رہی ہیں اور ساتھ ہی گاڑی سے باہر کھینچنے کی کوشش کر رہی ہیں، اس دوران خاتون ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے۔

خاتون کو یہ کہتے ہوئے بھی سنا جا سکتا ہے کہ یہ شخص میرے لیڈر عمران خان کے خلاف ویڈیو بناتا ہے، میرا لیڈر جیل میں ہے اور یہ اس کے خلاف بولتا ہے، یہ مریم نواز کا بندہ ہے۔

خاتون جب زیادہ مشتعل ہو گئیں اور لوگوں کی خاصی تعداد وہاں اکٹھی ہو گئی تو پولیس بھی وہاں موقع پر پہنچ گئی، خاتون نے پولیس اہلکاروں کو بھی دھکے دیے اور پیچھے ہٹ جانے کو کہا تاہم انیلا پری نامی اس خاتون کو پولیس نے مشکل سے ہٹایا اور ادکار طاہر انجم کو وہاں سے فوری چلے جانے کو کہا۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی شدید مذمت بھی کی جا رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی