پی ٹی آئی کا 26 جولائی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت ملنے کےلئے دائر درخواست پر نوٹسسز جاری کر دیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں:حالات ٹھیک ہونے والے ہیں، دسمبر تک حکومت پی ٹی آئی کی ہو گی، اسد قیصر کا دعویٰ
اس حوالے سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر عدالت نے سوال کیا کہ آپ کی تو پہلی بھی ایسی درخواست لگی تھی اس کا کیا بنا؟ جس پر پی ٹی آئی کے درخواستگزار شعیب شاہین نے جواب دیا کہ چیف جسٹس کی عدالت میں ہماری درخواست لگی تھی جو منظور ہوئی تھی۔
شعیب شاہین نے عدالت کو آگاہ کیا کہ پی ٹی آئی پریس کلب کے باہر ایک پُرامن مظاہرہ کرنا چاہتی ہے جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہوگا۔
انہوں نے عدالت کو مطلع کیا کہ ہم نے ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر ہماری درخواست پر شنوائی نہیں ہوئی۔
عدالت کا کہنا تھا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں مگر کل تک کے لیے تو ہم نوٹس ہی کرسکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو کل تک کےلئے نوٹسسز جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔