27 ستمبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کرنا چاہتی ہے، اس بار اسلام آباد داخل نہیں ہونے دیا جائےگا، فیصل کریم کنڈی
اسلام آباد ریڈزون، بلیو ایریا اور ملحقہ سڑکوں کے کناروں پر بھاری کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں لیکن فی الحال سڑکیں کھلی ہیں اور عوام کی آمد و رفت جاری ہے۔
کنٹینرز کے ساتھ ساتھ مٹی کے ڈھیر بھی پہنچا دیے گئے ہیں جو کنٹینرز کی رکاوٹوں کو مزید مضبوط بنانے کا کام کریں گے۔
جناح ایونیو اسلام آباد میں اسٹاک ایکسچینج اور شہید ملت میٹرو بس اسٹاپس کے اردگرد کنٹینرز کھڑے کردیے گئے ہیں جبکہ ڈی چوک اور سرینا چوک کے ساتھ کنٹنیرز کی دوہری دیواریں کھڑی کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھیے: اسلام آباد سے تمام تجاوزات کو بلاامتیاز فوری طور پر ہٹایا جائے، وزیرداخلہ محسن نقوی
اکتوبر اور نومبر 2024 کے احتجاج کے بعد شاہراہ دستور کے 6 داخلی راستوں پر آہنی گیٹ نصب کر دیے گئے تھے اور اب ان آہنی گیٹوں کے ساتھ کنٹینرز کی دیواریں بھی کھڑی ہیں جنہیں احتجاجیوں کی چاپ سنتے ہیں حرکت دے کر داخلی راستوں کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا۔













