شرمیلا فاروقی کی مکیش امبانی سے ملاقات، سوشل میڈیا پر ملاقات سے متعلق کیا کہا؟

جمعرات 25 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور ایم این اے شرمیلا فاروقی کی ایشیا کے امیر ترین امبانی خاندان سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ڈزنی لینڈ میں ملاقات ہوئی ہے۔ جس کی تصاویر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

شرمیلا فاروقی کے شوہر حسام شیخ نے انسٹاگرام پر ایک تصویر اپلوڈ کی جس میں مکیش امبانی کو اپنی پوتی کے ہمراہ معروف پاکستانی سیاستدان شرمیلا فاروقی، حسام شیخ  اور بیٹے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ حسام شیخ نے تصویر اپلوڈ لرتے ہوئے لکھا لکھا کہ ’مکیش امبانی کے ساتھ‘۔ ممکنہ طور پر دونوں فیملیز کی یہ اتفاقیہ ملاقات تھی جہاں وہ اپنے بچوں کو پیرس کے ڈزنی لینڈ میں لائے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hashaam Riaz Sheikh (@sheikhhashaam)

شرمیلا فاروقی نے گزشتہ روز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مکیش امبانی کی بیٹی ایشا امبانی کے ساتھ تصویر شیئر کی اور تصویر کے کیپشن میں لکھا ’امبانی امبانی کرتے مل ہی گئی ایشا امبانی سے‘۔

تصاویر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شرمیلا فاروقی کی امبانی خاندان سے ملاقات ایک ساتھ نہیں بلکہ یکے بعد دیگرے ہوئی ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امبانی خاندان سے پیرس اولمپکس کی کچھ تقریبات میں شرکت کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ