صدر مملکت نے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی

جمعہ 26 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان بار کونسل کا ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر جوڈیشل کمیشن کا شکریہ

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل ایک سال کے لیے سپریم کورٹ کے ایڈہاک جج تعینات ہوگئے۔

جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم خان میاں خیل سپریم کورٹ کے سابقہ ججز ہیں۔

صدر مملکت نے ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 182 کے تحت دی۔

مزید پڑھیے: آئین کے مطابق ایڈہاک ججز کی تعیناتی ہونی چاہیے، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس، جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود خان اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل کی بطور ایڈہاک ججز تقرری کی منظوری دی گئی۔

ایڈہاک ججز کی تعیناتی پر پاکستان بار کونسل نے جوڈیشل کمیشن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی تھی کہ سپریم کورٹ کی رجسٹریوں کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز پی ٹی آئی کے کیس پر اثرانداز ہونے کے لیے لائے جارہے ہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

یاد رہے کہ ریٹائرڈ ججز جسٹس مشیر عالم اور جسٹس مقبول باقر کو بھی ایڈہاک ججز کے عہدے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن دونوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر معذرت کر لی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب جلد متوقع، فلسطین، مشرقِ وسطیٰ اور انسدادِ دہشتگردی پر اہم سفارتی سرگرمیاں جاری، دفتر خارجہ

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

ویڈیو

وزیراعظم کا دورۂ سعودی عرب جلد متوقع، فلسطین، مشرقِ وسطیٰ اور انسدادِ دہشتگردی پر اہم سفارتی سرگرمیاں جاری، دفتر خارجہ

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ