اللہ کو پتا ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں: محسن نقوی

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرات کی خواہش پر کہا کہ یہ تو اللہ کو پتا ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر داخلہ کا جماعت اسلامی کی قیادت سے رابطہ، حکومت سنجیدگی سے مذاکرات چاہتی ہے، محسن نقوی

آئی پی پیز کے حوالے سے میں نے وزیراعظم کو ساری چیزیں پہنچادی ہیں

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے حوالے سے میں نے وزیراعظم کو ساری چیزیں پہنچادی ہیں۔ وزیراعظم نے وزارت توانائی سے ساری چیزوں پر بات کرلی ہے، ہم پوری طرح ایڈریس کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

انہوں نے بلوچستان میں جاری احتجاج کے حوالے سے کہا کہ  بلوچستان میں دھرنا چل رہا ہے، یہ صوبائی سبجیکٹ بن چکا ہے۔ چاہے کوئی بھی صوبہ ہو ہم نے مدد کرنی ہے، صوبہ خود مختار ہے کہ اس نے کیا حکمت عملی دکھانی ہے۔

سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں

انہوں نے کہا ہم سکیورٹی کے حوالے سے پوری ذمہ داری ادا کررہے ہیں، سیاسی طور پر کسی کو پریشانی کی ضرورت نہیں،سب چیزیں مستحکم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق کپتان سرفراز احمد کو لاہور بلا لیا

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیراعظم کام کررہے ہیں ہم سب ایسے ہی محنت سے کام کریں گے۔

 پی ٹی آئی کے مذاکرات کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ یہ تو اللہ کو پتا ہے بانی پی ٹی آئی کس سے مذاکرات کریں گے اور کس سے نہیں۔

حکومت نے ہی پارا چنار میں سیز فائر کرایا

محسن نقوی کے مطابق حکومت نے ہی پارا چنار میں سیز فائر کرایا ہے، پارا چنار میں زمین کے معاملے پر لڑائی شروع ہوئی، گورنمنٹ نے ہی دونوں گروپس کو میز پر بٹھایا اور مذاکرات کرائے، پاراچنا ر میں عجیب سی صورتحال بنی تھی جس کو ہینڈل کیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مودی مخالف ویڈیوز پر میٹا انڈیا کے سربراہ کے خلاف مقدمہ درج

فیفا بحران تیز: ورلڈ کپ میں نجی سرمایہ کاری کے منصوبے پر اعلیٰ مشیر مستعفی

بلوچستان: سورینج کوئلہ کان 34 خاندانوں کے چراغ گل کرچکی، 2 مزدوروں کی تلاش جاری

پی سی بی کا نیا ورک لوڈ سسٹم فاسٹ بولرز کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا، نسیم شاہ

یوکرین جنگ کے بعد خلا میں عسکری سرگرمیوں پر عالمی خدشات بڑھ گئے

ویڈیو

پاکستان میں اچھی حکمرانی کے لیے انتظامی ری سیٹ کی ضرورت ہے تو ہو جانی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر

دہشتگردی سے متاثرہ افراد کے معاوضوں میں بڑا اضافہ، بلوچستان حکومت نے نئی مالی امدادی پالیسی نافذ کر دی

حماس کے مکمل غیر مسلح ہونے پر تاریخی معاہدہ، غزہ سے اسرائیلی انخلا اور نئی فلسطینی حکومت کی راہ ہموار، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

کالم / تجزیہ

پاکستان کویت شراکت داری کا نیا دور

نئے صوبوں کی حمایت کیوں؟

’جیسا پہلے کبھی نہ دیکھا گیا‘