وزیراعظم کی بجلی کے بل ادا کرنے کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت

بدھ 31 جولائی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے بجلی کے بل ادا کرنے کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت کردی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے بعد بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کیا حکومت بجلی بلنگ کا ناقص نظام ختم کر رہی ہے؟

اعلامیہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی صارفین کی مشکلات کے پیش نظر ہدایات جاری کیں۔

واضح رہے کہ ملک میں بجلی کے بلوں کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کرگیا ہے، بجلی کے بل کے تنازع پر بھائی نے بھائی کو قتل کیا ہے، جبکہ گوجرانوالہ میں ایک خاتون خودکشی بھی کرچکی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں