لاہور: پی ٹی آئی رہنما شاہد صدیق قاتلانہ حملے میں جاں بحق

جمعہ 2 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک شاہد صدیق کو لاہور میں قتل کردیا گیا ہے، شاہد صدیق کو ویلنشیا ٹاؤن کے علاقہ میں فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق شاہد صدیق نماز جمعہ کے بعد مسجد سے نکلے تو ان پر فائرنگ ہوئی، فائرنگ کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کردیا۔

خیال رہے شاہد صدیق تحریک انصاف پنجاب کے سینیئر نائب صدر رہ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: ٹانک میں ججز کے اسکواڈ پر فائرنگ، 2 محافظ شہید

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان اور ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر ایس پی ماڈل ٹاؤن موقع پر پہنچ گئے اور واقعہ کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے فائرنگ میں ملوث ملزمان کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دیا۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹول پلازہ پر ایل پی جی ٹینکر دھماکے سے پھٹ گیا، 5 افراد ہلاک، سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی

ویڈیو کال کے دوران ہوٹل میں 26 سالہ خاتون کی موت، اہلِ خانہ نے قتل کا شبہ ظاہر کر دیا

سونے کی قیمت میں آج کتنا بڑا اضافہ ریکارڈ ہوا؟

سانحہ کاہنہ: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی متاثرہ خاندانوں سے ملاقات، مالی امداد کے چیکس تقسیم

اے آئی سےزیادہ منافع کمانے کا منصوبہ، مائیکرو سافٹ اور AWS نے ہزاروں انجینئرز پر مشتمل نیا یونٹ قائم کرنے کا اعلان کردیا

ویڈیو

خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے سرحدی علاقے دانہ سر میں بس حادثہ: 40 مسافر جاں بحق، 8 زخمی

کوئٹہ: گرمی کا توڑ کابلی آئس کریم کی خاص بات کیا ہے؟

بلوچستان سانحہ: گوگل پر مکمل انحصار خطرناک، دور دراز علاقوں میں آف لائن میپس اور ذاتی فیصلہ کیوں ضروری؟

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو