ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ادارے ریاست کے ساتھ ہیں، رانا ثنااللہ

بدھ 7 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ ہم اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ادارے ریاست کے ساتھ ہیں، جبکہ عمران خان اس ملک کی اساس کے خلاف ہے اور اداروں پر حملہ آور ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ یہ شخص ملک کو کسی حادثے سے دوچار کرنا چاہتا ہے، لیکن اب اگر دوبارہ کسی 9 مئی جیسے حادثے کا مئوجب بنا تو پہلے کی طرح ڈھیل نہیں ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں لگتا ہے کچھ بڑا ہونے جارہا ہے، عمران خان کا صدر، وزیراعظم کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کا مطالبہ

انہوں نے کہاکہ عمران خان خاطر جمع رکھیں، وہ یہاں ہیں تو ہم بھی یہیں ہیں، اور اگر کوئی صورتحال بنتی بھی ہے تو ڈٹ کر ان کا مقابلہ کریں گے۔

مشیر وزیراعظم نے کہاکہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث ملزمان کا ٹرائل نہ ہونے کی وجہ عدالتی نظام ہے جو بار بار حکم امتناع دیتا ہے، اگر پی ٹی آئی کے لوگ رہا ہورہے ہیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ جرم میں ملوث نہیں تھے۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان معاملے کو خود الجھا رہے ہیں، ابھی تو سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں کے حوالے سے فیصلہ نہیں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں تحریک انصاف ملکی خودمختاری کے خلاف کام کررہی ہے، رانا ثنااللہ

رانا ثنااللہ نے کہاکہ کل تک شیخ مجیب الرحمان عمران خان کی نظر میں ہیرو تھا اور آج زیرو ہوگیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘