خیبرپختونخوا: کاروبار، گھروں کی تعمیر کے لیے بلاسود قرض کے منصوبوں میں پیشرفت

جمعہ 16 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے کا انقلابی اقدامات کرتے ہوئے انہیں برسر روزگار لانے کی غرض سے 3 بڑے منصوبے تیار کرلیے جبکہ ’احساس اپنا گھر پروگرام‘ کے حوالے سے بھی پیش رفت ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا ارشد ندیم کے لیے 50 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اس حوالے سے تینوں مںصوبوں احساس روزگار، احساس ہنر اور احساس نوجوان روزگار کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ نے محکموں کو مفاہمت کی یاداشتیں جلد طے کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے۔

ایک کروڑ روپے تک کے سوفٹ لون

 احساس نوجوان روزگار اسکیم کے تحت ایک کروڑ روپے تک کے سوفٹ لون فراہم کیے جائیں گے۔

5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے

احساس ہنر پروگرام کے تحت ہنر مند نوجوانوں کو کاروبار شروع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے۔

2 لاکھ روپے تک کا سود سے پاک قرضہ

احساس روزگار اسکیم کے تحت نیا کاروبار شروع کرنے یا موجودہ کاروبار کی توسیع کے لیے 2 لاکھ روپے تک کا بلا سود قرضہ مہیا کیا جائے گا۔

احساس اپنا گھر پروگرام

مزید برآں احساس اپنا گھر پروگرام پر بھی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے: خیبرپختونخوا حکومت کا ایک لاکھ گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دینے کا اعلان

مذکورہ پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو مکان کی تعمیر، موجودہ مکان کی توسیع و مرمت وغیرہ کے لیے 15 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرضہ دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

سپریم کورٹ کے 2 اہم فیصلے: خلع کا حق آئینی قرار، جعلی نکاح نامے سے جائیداد ہتھیانے کی کوشش ناکام

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی