ناراضی کے نام پر دہشتگردی قبول نہیں، نوجوان ہر قسم کی انتہاپسندی کو مسترد کردیں، اسحاق ڈار

منگل 20 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہے کہ دہشتگردی کی اجازت کسی صورت نہیں دی جاسکتی، نوجوان ہر قسم کی انتہا پسندی کو مسترد کردیں۔

اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ناراضی کے نام پر دہشتگردی قبول نہیں،  اتحاد میں طاقت ہے،  نواجوان نفرت اور تقسیم کو مسترد کردیں، ایک ہی مقصد کے لیے کام کریں اور وہ ہے پاکستان، بعض اوقات بچے معصومیت میں گمراہ ہوجاتے ہیں، ماں کے ساتھ ناراضی نہیں ہوتی، ملک سے ناراض نہیں ہوسکتے، انتہاپسندی اور نفرت مسترد کرکے ملک کو مضبوط کریں۔

یہ بھی پڑھیں: جنرل فیض نے مجھ سے بھی معافی مانگی تھی، اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے کہا کہ آپ کے مطالبات ہوسکتے ہیں، یہ آپ کا حق ہے مگر لسانیت سے دور رہیں اور اتحاد اور رواداری کو فروغ دیں، پاکستان سب سے پہلے ہے، پاکستان کو باعزت ملک بنانے کے لیے مل کر کوشش کرنا ہوگی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمیں پتا تھا کہ ایٹمی دھماکے کریں گے تو مغرب سے مبارکباد نہیں آئے گی، ایٹمی دھماکوں پر ہم پر عالمی پابندیاں لگائی گئیں، نواز شریف نے کہا تھا کہ اپنے دفاع کو ناقابل تسخیر بنانا ہے، ایٹمی قوت بننے کے سوا کوئی دوسرا راستہ نہیں تھا کہ جس سے خود کو منوا سکتے، پاکستان کو ایسے لیڈرز کی ضرورت ہے جو ایمانداری اور دیانتداری سے کام کریں۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کا قیام عمل میں لایا گیا جا کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا ہے، آئندہ نوجوان خود روزگار پیدا کرنے والے بنیں گے، اس ملک میں بہت صلاحیت ہے، دیکھنا چاہیے کہ دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، ہمیں بھرپور محنت سے چینلجز کا مقابلہ کرنا ہے، طلبہ اپنے اندر قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرکے دوسروں کے لیے مثال بنیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں سے مالا مال ملک ہے جس کی بڑی وجہ اس کے نوجوان ہیں، نوجوان ہمارے کل کے وہ رہنما اور چینج میکر ہیں جو ملک کی تشکیل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی خوشحال قوم کی بنیاد اس کے نظام تعلیم میں ہوتی ہے، حکومت سب کے لیے معیاری تعلیم کی فراہمی اور یہ یقینی بنانے کے لیے پر عزم ہے کہ ہر نوجوان کو سیکھنے، بڑھنے، پڑھنے اور سبقت حاصل کرنے کا موقع ملے۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان کا امن تباہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کا خاتمہ ضروری ہے، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا کہ انہیں خوشی ہوئی کہ آج اس کنونشن میں 96 اچیورز موجود ہیں، تعلیم کا مطلب صرف ڈگریاں حاصل کرنا نہیں بلکہ تعلیم تنقیدی سوچ اور تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور جدت طرازی کو پروان چڑھانے کا نام ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ حکومت کی پہلی ترجیح ہیں اور حکومت ان کے لیے اپنے محدود وسائل سے جو کچھ ممکن ہے وہ کررہی ہے کیونکہ طلبہ ملک کے لیے ایک ایسی انویسٹمنٹ ہیں جن کے ذریعے ملک کو لاکھوں گنا فائدہ حاصل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم