امیر جماعت اسلامی کا یکم ستمبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک چلانے کا اعلان

بدھ 21 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ نواز شریف کو چاہیے کہ وہ پنجاب کی سیاست کے بجائے بھائی کے ساتھ مل کر ملکی سطح پر بجلی کے نرخ کم کرنے میں کردار ادا کریں، ہم یکم سمتبر سے ’حق دو عوام کو‘ تحریک شروع کریں گے ۔

کوئٹہ پریس کلب میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا کہ آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں میں حکومتی لوگ بھی شامل ہیں،حکومت آئی پی پیز کو لگام دے، عوام کو ریلیف دیا جائے، آئی پی پیز چارجز کی مد میں بجلی نہ بنانے کے پیسے بھی لیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: امیر جماعت اسلامی نے آرمی چیف، حکمرانوں اور بیورو کریٹس سے اضافی مراعات چھوڑنے کا مطالبہ کر دیا

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پورے ملک میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے، لاپتا افراد کے حوالے سے بلوچستان میں لوگ احتجاج کررہے ہیں، احتجاج کرنا ہر ایک کا آئینی حق ہے، لاپتا افراد کا مسئلہ بلوچستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے، لاپتا افراد کو آئین کے مطابق عدالتوں میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان سے سوئی گیس نکلتی ہے پہلا حق یہاں کے عوام کا ہے، بلوچستان کے عوام کو ریلیف دیا جائے، بہاولپور کی طرح یہاں بھی سولر پارک بنایا جائے، سیندک سے نکلنے والے خام مٹیریل کے لیے فیکٹری لگائی جائے، بلوچستان میں بارڈر ٹریڈ کو فروغ دیا جائے، ایران سے سستی گیس کی فراہمی کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا اپوزیشن گرینڈ الائنس میں شمولیت سے صاف انکار

ان کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی اب وزیراعظم کے بس کی بات نہیں رہی ہے، بجلی کے بل ادا کرنا عوام کے لیے ممکن نہیں رہا، نواز شریف نے 30 سال پنجاب کی سیاست کی، صرف پنجاب کے لیے بجلی کے نرخ کم کیے، نواز شریف کو چاہیے کہ وہ ملکی سطح پر بجلی کے نرخ کم کرنے کے لیے بھائی کے ساتھ مل کر کام کریں۔

امیر جماعت اسلامی نے اس موقع پر حق دوعوام کو، حق دو بلوچستان تحریک کے نام سے تحریک شروع کرنے کا بھی اعلان کیا ہے، کہا ہے کہ وہ اپنی تحریک خود چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تحریک کے لیے کسی کا کندھا نہیں بنیں گے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ لوگ بتائیں کہ تحفظ آئین پاکستان تحریک کہاں ہے؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

بیٹے کی شادی میں شرکت کے حوالے سے ڈونلڈ ٹرمپ کا مبہم بیان، میڈیا کو بھی تنقید کا نشانہ بنا دیا

صدارت کے بعد وزارت عظمیٰ: اسرائیل میں بیحد مقبول ہوں، وزیراعظم کا انتخاب لڑوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا ’عندیہ‘

وزیرِ اعظم شہباز شریف اور پرنس رحیم آغا خان کی ملاقات، آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے پر زور

عیدالاضحیٰ پر ریلوے کا خصوصی انتظام، 3 خصوصی ریل گاڑیاں چلانے کا فیصلہ

ویڈیو

ایران سے بات چیت اور پاکستان کی کوششیں جاری ہیں اب دیکھیں کیا ہوتا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ممکنہ امن معاہدے پر مؤقف

ایران امریکا معاہدے کے امکانات روشن: پاکستان نے سفارتی کوششیں تیز کردیں اور مثبت اشارے ملے ہیں، مارکو روبیو

بڑی شخصیت کی ایران میں انٹری، ایران امریکا ڈیل کا مسودہ تیار، فائنل راؤنڈ پاکستان میں، اسرائیل کو منہ کی کھانا پڑی

کالم / تجزیہ

عورت اور مرد کی کشمکش

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟