پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ملک میں فی تولہ سونا 800 روپے اضافے کے بعد 261800 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 686 روپے اضافے کے بعد 224451 روپے کا ہو گیا ہے۔
اس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 205747 روپے ہو گئی۔
جبکہ عالمی بازار میں آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، سونا 8 ڈالر کمی کے بعد 2504 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔