توشہ خانہ کیس:نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان اور انکی اہلیہ کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ

پیر 3 اپریل 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب نوٹسز کیخلاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔ اسلام آبادہائیکورٹ نے توشہ خانہ کیس میں درخواست کے قابلِ سماعت ہونے پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ہم ان درخواستوں پر آرڈر جاری کریں گے، جواب میں خواجہ حارث نے کہا کہ بشریٰ بی بی کو بھی نوٹس بھیجا گیا وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی نیب کو کسی چیز سے روک نہیں رہے، نیب جو سوال پوچھنا چاہے پوچھ سکتا ہے۔ جواب میں خواجہ حارث نے کہا کہ نیب نوٹس میں نہیں بتایا گیا کس حیثیت میں معلومات مانگی جا رہی ہیں، عدالتی فیصلے آچُکے ہیں۔ نوٹس کی مکمل معلومات دینا ضروری ہے، نیب پر لازم ہے وہ مکمل معلومات فراہم کرے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ابھی جو نیب قانون میں ترامیم آئی ہیں ان میں نوٹس کا کیا طریقہ ہے؟ جواب میں خواجہ حارث نے کہا کہ ترمیمی قانون کہتا ہے، بتانا لازم ہے کہ آپ کسی کو کیوں بلا رہے ہیں۔ اس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے پوچھا کہ کیا عمران خان کو طلبی کے نوٹس آگئے ہیں؟ وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو جواب میں کہا کہ کال اپ نوٹس آچکے ہیں، خواجہ حارث نے نیب کے نوٹس عدالت میں پیش کر دیے، جس پر چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا عمران خان ان نوٹسز کے جواب میں پیش ہوئے؟ خواجہ حارث نے جواب میں کہا کہ نہیں پیش نہیں ہوئے البتہ تحریری جواب ضرور جمع کرایا گیا ہے۔

اس پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کو روسٹرم پر بلایا۔ چیف جسٹس نے سوال کیا کہ کیا عمران خان کو دوبارہ نوٹس بھیجا گیا؟ نیب پراسیکیوٹر نے جواب دیا کہ عمران خان کو یاد دہانی کا نوٹس بھیجا گیا تھا، عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے نوٹسز میں عدالتی فیصلوں پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہم ابھی نیب کو کسی چیز سے روک نہیں رہے، نیب جو سوال پوچھنا چاہے پوچھ سکتا ہے بھلے وہ کوئی میٹریل نہ ہو، ہم ان درخواستوں پر آرڈر جاری کریں گے۔

اس کے بعد چیف جسٹس نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک چین دوستی کے 75 سال: پاکستان 75 روپے کا خصوصی سکہ جاری کرے گا

بنگلہ دیش میں خسرہ کی ویکسین کی قلت، یونیسیف کے انتباہ کو نگران حکومت نے نظرانداز کیا

اسماعیلیوں کے روحانی پیشوا شاہ رحیم آغا خان پہلے دورے پر پاکستان پہنچ گئے، کہاں کہاں جائیں گے؟

اٹلی نے اسرائیلی رویے کو ناقابلِ قبول قرار دے دیا، صمود فلوٹیلا کے گرفتار رضاکاروں کے ساتھ برتاؤ پر معافی کا مطالبہ

ایران کے ساتھ ڈیل نہ ہوئی تو امریکا دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو پھر وارننگ

ویڈیو

ٹرمپ کے دورۂ چین کے بعد خطے میں کسی نئی جنگ کی کوئی گنجائش نہیں: سینیٹر مشاہد حسین سید

عوام میں بجٹ ریلیف کی امیدیں بڑھ گئیں، سہیل آفریدی نے دھرنے کا راستہ کیوں بدلا؟

پاک چین دوستی علاقائی امن، ترقی اور عالمی استحکام کے لیے ناگزیر ہے، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈارکا قومی اسمبلی میں خطاب

کالم / تجزیہ

کامیابی کی سب سے بڑی غلط فہمی

سندھ طاس: ثالثی عدالت کے فیصلے کے بعد کیا ہو گا؟

وزیر آغا‘ ایک عہد جو مکالمہ بن گیا