ایران سے آنے والی زائرین کی بس کو مکران میں حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 10 افراد جاں بحق، 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پاکستانی زائرین کی بس کو حادثہ کیوں پیش آیا؟ ہوشربا انکشاف
میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران سے پاکستان آنے والی زائرین کی بس مکران کوسٹل ہائی وے پر بزی ٹاپ کے قریب بریک فیل ہونے سے کھائی میں جاگری، اس افسوسناک حادثے میں 10 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
پولیس حکام کے مطابق زخمیوں اور جاں بحق افراد کی میتوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کیاجا رہا ہے، زائرین کا تعلق لاہور اور گوجرانوالہ سے ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران بس حادثہ :سی 130 طیارہ پاکستانی زائرین کی میتیں لے کر جیکب آباد پہنچ گیا
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی ایران میں پاکستانی زائرین کی بس حادثے کا شکار ہوئی تھی، جس سے 35 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوئے تھے، جن کی میتیں 2 روز قبل ایران سے خصوصی طیارے کے ذریعے پاکستان لائی گئی تھیں۔