بنگلہ دیش کے خلاف قومی ٹیم کی شکست، پی سی بی چیئرمین کا اہم بیان آگیا

اتوار 25 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے راولپنڈی ٹیسٹ میں جیت پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں محسن نقوی نے لکھا کہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پاکستان کے خلاف تاریخی کامیابی حاصل کی۔

انہوں نے کہاکہ بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم نے پورے میچ میں اچھی کارکردگی دکھائی، اور شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹیسٹ میچ جیتنے پر بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہاکہ قومی کرکٹ ٹیم کو جس طرح سے کھیلنا چاہیے تھا نہیں کھیل سکی، قومی ٹیم اگلے میچ میں کم بیک کرے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان بنگلہ دیش ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ہے، میچ کا فیصلہ آخری روز میں ہوا۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش کی راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف پہلی تاریخی فتح

دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز میں قومی ٹیم 146 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم