صدر مملکت، وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کی موسیٰ خیل میں مسافروں کے قتل کی مذمت

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے موسیٰ خیل میں ہونے والے مسافروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے، اور دہشتگردوں کے حملے میں قیمتی اِنسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ بے گناہ انسانوں کا ظالمانہ قتل پوری انسانیت کا قتل ہے، دہشت گرد ملک و قوم اور انسانیت کے دُشمن ہیں، معصوم شہریوں کے انسانیت سوز قتل میں ملوث دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچانا ہوگا۔

مزید پڑھیں: بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں 23 مسافروں کا قتل، بسیں اور ٹرک نذرِ آتش

وزیراعظم کی شہدا کے لیے دعائے مغفرت

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہدا کے لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت  کرتے ہوئے کہا کہ اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی، ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں ہے۔ ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں پھر دہشتگردی، پنجاب سے تعلق رکھنے والے 2 مزدور قتل

وزیر داخلہ کی تعزیت

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے قلات واقعے کی مذمت کرتے ہوئے شہید پولیس اور لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا، وزیرداخلہ نے شہید اہلکاروں اور شہریوں کے لواحقین سے اظہارتعزیت کی اور کہا کہ شہداکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دشمن عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کر رہا ہے، اتحاد کی قوت سے مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟