شمالی وزیرستان میں دھماکا، 4 افراد جاں بحق

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں ہونیوالے ایک دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، کمشنر بنوں نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، خودکش بمبار سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

ضلعی انتظامیہ کے مطابق شمالی وزیرستان کی سب ڈویژن رزمک کے بازار میں بم دھماکا ہوا ہے جس سے 18 افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں کیٹیگری ڈی ہسپتال رزمک منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان کی تحصیل رزمک میں ہونیوالے دہشت گردی کے واقعہ میں 4  افراد جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہوگئے ہیں، کمشنر بنوں عابد وزیر کے مطابق تمام افسر جائے وقعہ موقع پر موجود ہیں اور تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔

ڈی پی او شمالی وزیر ستان خان زیب نے بھی دھماکے میں 4 ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد عام شہری تھے، زخمیوں کا ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ تشویشناک حالت میں زخمیوں کو پشاور منتقل کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی میں غیرملکی ہتھیاروں کا استعمال اور افغان عبوری حکومت کا منفی کردار

ڈی پی او شمالی وزیر ستان کے مطابق دھماکے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، جس کی پولیس تحقیقات کر رہی ہے، تاہم ابھی تک حتمی طور پر نہیں کہا جاسکتا کہ دھماکا کس نوعیت کا تھا اور کیا کوئی خاص نشانہ بھی تھا، پورے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی