پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کا بیل آؤٹ پیکج تاخیر سے دوچار کیوں؟

پیر 26 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کا بیل آؤٹ پیکج بین الاقوامی مالیاتی فنڈ یعنی آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے شیڈول میں 04 ستمبر تک ایجنڈے میں شامل نہیں ہے، تاہم حکومت پر امید ہے کہ عالمی مالیاتی ادارہ مذکورہ پیکج آئندہ ماہ منظور کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے اگلا بیل آؤٹ پیکج پیشگی اقدامات سمیت قانون سازی سے مشروط کردیا

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاسوں کا جاری کردہ 04 ستمبر تک کے شیڈول میں پاکستان کا نام شامل نہیں ہے، لیکن وزارت خزانہ 7 ارب ڈالرز کے آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری حاصل کرنے کے لیے پر امید ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حکومت چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات سے 12 بلین ڈالر کے قرضوں کو حاصل کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے، ذرائع کے مطابق، پاکستان نے مبینہ طور پر سعودی عرب سے مزید 1.2 بلین ڈالر قرض کی درخواست کی ہے تاکہ 2 بلین ڈالر کے فائنانسنگ گیپ کو پورا کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: مہنگائی اور سیاسی عدم استحکام: کیا چینی سرمایہ کاری سے پاکستانی معیشت بچ سکے گی؟ غیرملکی میڈیا رپورٹ

پاکستان کے پاس پہلے ہی سعودی عرب سے 5 بلین ڈالرز، چین سے 4 بلین ڈالرز اور متحدہ عرب امارات سے 3 بلین ڈالرز کے نقد ذخائر موجود ہیں، وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان پر 4.5 بلین ڈالر کا اضافی تجارتی قرضہ ہے، جس میں چین کو واجب الادا قرضہ بھی شامل ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں