کیپٹن محمد علی قریشی سمیت 4 شہدا مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

25 اور 26 اگست 2024 کو بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے کیپٹن محمد علی قریشی شہید (عمر29سال، ساکن ضلع لاہور)، نائیک عطا اللہ شہید (عمر27سال، ساکن ضلع مردان)، سپاہی محمد سلیم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع میانوالی) اور سپاہی محمد یاسر بشیر شہید (عمر26 سال، ساکن ضلع ملتان) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ آبائی علاقوں میں سپردِ خاک کردیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن محمد علی قریشی کی نماز جنازہ میں کور کمانڈر لاہور نے شرکت کی جبکہ دیگر شہدا کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہدا کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردانہ کارروائیاں: ایران اور ترکیہ کی مذمت

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ ہمارےشہدا کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردوں کے ساتھ مردانہ وار لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی اہلکاروں کی نماز جنازہ گزتہ روز ایف سی ہیڈکوارٹرز کوئٹہ میں ادا کردی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:بلوچستان میں دہشتگردانہ حملوں پر بھارتی میڈیا کا مذموم پروپیگنڈا اور انتہائی شرم ناک کردار

آئی ایس پی آر کےمطابق نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان، آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، آئی جی پولیس بلوچستان و دیگر سول و ملٹری حکام نے شرکت کی تھی۔ نماز جنازہ کے بعد شہدا کے جسد خاکی آبائی علاقوں کوروانہ کر دیئے گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم