جب بشریٰ بی بی نے جج سے چوہوں کی شکایت کی تو کیا جواب ملا؟

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اڈیالہ جیل میں قید عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی بیرک میں چوہوں سے پریشان ہو گئیں۔ اس حوالے سے بانی پی ٹی آئی کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کا ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کیس کی سماعت کے دوران جج سے شکایت کی کہ جیل میں ان کے کمرے میں چوہے چھت سے نیچے گرتے ہیں جس پر جج نے بشریٰ بی بی سے کہا کہ آپ ان چوہوں کے ساتھ کھیلا کریں۔

ویڈیو وائرل ہوئی تو جہاں کئی صارفین جج پر تنقید کرتے نظر آئے کہ ان کو ایسا بیان نہیں دینا چاہیے تھا وہیں ایک صارف نے وکیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کو جج کی اس بات پر کہنا چاہیے تھا کہ اگر آپ کے کمرے میں ایسے چوہے ہوتے تو آپ کیا کرتے۔

ایک ایکس صارف نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا کہ لگتا ہے جج کا تعلق فیصل آباد سے ہے۔

ایڈووکیٹ عاصم نے عمران خان کے وکیل نعیم حیدر پنجوتھا کی بات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی جج کبھی ایسی بات نہیں کر سکتا اور اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو سب وکیل جانتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جج کو پتا ہوتا کہ وکلا ساتھ ہیں اور وہ ایسی کوئی بھی بات برداشت نہیں کریں گے تو جج کیسے ایسی بات کرسکتا ہے؟

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں، اور ان کے خلاف مختلف کیسز چل رہے ہیں، جبکہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی قید کاٹ رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

سابق کپتان بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، اہم سنگ میل عبور کرلیا

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں