نیتن یاہو ہمارے بچوں کو دفن کر رہا ہے، تل ابیب اسرائیلی مظاہرین کے نعروں سے گونج اٹھا

منگل 27 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسرائیلی آباد کاروں اور اسیروں کے اہل خانہ کی جانب سے تل ابیب میں قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے مطالبے کے لیے احتجاج میں شدت آگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ بندی مذاکرات: اسرائیل اور حماس کے درمیان معاہدہ نہ ہوسکا

مظاہرین اور غزہ میں قید اسیروں کے اہل خانہ نے منگل کو تحریک حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو مکمل کرنے کے مطالبے کے لیے ایک مظاہرے کے دوران مرکزی تل ابیب میں مرکزی گزرگاہ ایالون اسٹریٹ کو بلاک کر دیا۔

مظاہروں نے اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کو معاہدے کے حصول میں ناکامی کا ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے ان پر الزام لگایا کہ وہ اسیروں کو واپس لانے کے بجائے آباد کاروں کو علاقائی جنگ میں گھسیٹ رہے ہیں جس کا مقصد محض کچھ سیاسی طاقت کا حصول ہے۔

یہ بھی پڑھیے: امریکا نسل کش کارروائیوں کے لیے اسرائیل کو مزید مہلت دلوا رہا ہے، حماس

احتجاج کا عنوان ’غفلت کے 326 دن‘ تھا۔ آباد کاروں کا کہنا تھا کہ کون سوچ سکتا تھا کہ نیتن یاہو 326 دنوں کے اسی معاہدے کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کریں گے جو انہوں نے خود کیا تھا۔

مظاہرین نے احتجاجی بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے جن پر کچھ اس طرح کے نعرے تحریر تھے کہ ’کوئی لاپرواہی کا سودا نہیں ہے، بس ہتھیار ڈال دو‘ اور ’نیتن یاہو ہمارے بچوں کو دفن کررہے ہیں‘۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کا لبنان میں رہائشی عمارت پر حملہ، 10 افراد جاں بحق

اسرائیلی میڈیا کے مطابق غزہ سے بازیاب کیے گئے 6 میں سے 5 اسرائیلی اسیران 6 ماہ قبل خان یونس پر زمینی حملے کے دوران اسرائیلی جارحیت میں مارے گئے تھے۔

میڈیا نے اسرائیلی افواج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسیروں کی ہلاکت ممکنہ طور پر خان یونس پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں ہوئی۔ میڈیا نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ علاقے میں اسرائیلی بمباری کی وجہ سے آگ لگنے کے بعد مذکورہ اسیران سرنگ میں دم گھٹنے سے ہلاک ہوئے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں