ویب مانیٹرنگ سسٹم کی تنصیب: ویب سائٹس اور ایپلی کیشنز بلاک ہونا شروع

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کے معاملے پر حکومت نے ویب مانیڑنگ سسٹم کی تنصیب کی باقاعدہ تصدیق کردی، کابینہ ڈویژن نے قومی اسمبلی کو ویب مانیڑنگ سسٹم کی تنصیب سے تحریری طور پر آگاہ بھی کردیا۔

کابینہ ڈویژن کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن (پی ٹی اے) نے انٹرنیٹ پر موجود مواد کی مینجمنٹ کے لیے ویب مانیٹرنگ سسٹم نصب کیا ہے، ویب مانیٹرنگ سسٹم نے پاکستان کے اندر ویب سائیٹس اور ایپلی کیشنز بلاک کرنا شروع کردی ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں انٹرنیٹ کی سست روی، پی ٹی اے نے ایک ہفتے میں دوسرا عذر پیش کر دیا

کابینہ ڈویژن نے آگاہ کیا کہ پی ٹی اے نے ویب مانیٹرنگ سسٹم کے ذریعے 2369 یو آر ایل بلاک کردیے ہیں، ڈبلیو ایم ایس سسٹم کے تحت 183 موبائل اپلیکیشنز بھی بلاک کی گئی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک بھر میں جاری انٹرنیٹ کی سست روی بنیادی طور پر 7 بین الاقوامی سب میرین کیبلز میں سے 2 کیبلز میں خرابی کی وجہ سے ہے، جو پاکستان کو بیرونی دنیا سے منسلک کرتی ہیں۔

پی ٹی اے کے مطابق سب میرین کیبل میں خرابی اکتوبر 2024 کے اوائل تک ٹھیک ہونے کا امکان ہے۔ جبکہ سب میرین کیبل کی مرمت کردی گئی ہے جس سے انٹرنیٹ کا تجربہ بہتر ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سائبر سیکیورٹی آڈٹ معمول کا کام ہے، پی ٹی اے کی وضاحت

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پی ٹی اے نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی اور ٹیلی کام کو بتایا تھا کہ یہ وی پی این تھے جنہوں نے ملک میں انٹرنیٹ سروسز کو اوورلوڈ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں