یوکرین کے صدر زیلنسکی نے ایئر فورس کے چیف کمانڈر کو کیوں برطرف کیا؟

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی نے ایئر فورس کے چیف کمانڈر میکولا اولیشک کو برخاست کردیا ہے اور ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل اناطولی کروونوز کو قائم مقام کمانڈر مقرر کیا ہے۔

روسی میڈیا کے مطابق یوکرین کو دیا گیا امریکی ایف سولہ طیارہ غلطی سے یوکرین ہی کے پیٹریاٹ اینٹی کرافٹ میزائل نظام کا نشانہ بن گیا تھا۔ گزشتہ روز یوکرینی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ حادثے میں ایف 16 طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا ہے۔

مزید پڑھیں:یوکرین میں اب تک کتنے روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں؟

یوکرینی فوج کا کہنا تھا کہ روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران ایف 16 طیارے سے رابطہ منقطع ہوا۔ ایف 16 طیارے نے روس کے 4 کروز میزائل مار گرائے تھے اور دشمن کے اگلے ہدف کی طرف بڑھ رہا تھا جب رابطہ منقطع ہوا۔

یاد رہے کہ یوکرین کو حال ہی میں امریکا سے 6 ایف 16 طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4 اگست کو ایف 16 طیارے یوکرینی پائلٹوں کے زیر استعمال ہونے کا اعلان کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں