کراچی کو ایک خطرہ ٹلتے ہی ایک اور طوفان کا سامنا

ہفتہ 31 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز امکان ظاہر کیا تھا کہ رن آف کچھ بھارت میں موجود ڈیپ ڈپریشن بہت آہستہ آہستہ مغرب و جنوب مغرب کی طرف بڑھ رہا ہے، امکان ہے یہ سسٹم سمندری طوفان میں تبدیل ہوکر سندھ کے ساحل کے ساتھ شمال مشرقی بحیرہ عرب تک پہنچ جائے گا، جس سے کراچی میں تیزہواؤں کے داخل ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیپ ڈپریشن کراچی میں داخل،اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری

اس سمندری طوفان کو محکمہ موسمیات نے اسنی کا نام دیا تھا، جو کراچی سے دور چلا گیا تھا، اب محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ طوفان بحیرہ عرب کے شمال مشرق میں ہے جب کہ طوفان مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے جو کراچی کے جنوب مغرب سے 230 کلو میٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خلیج بنگال میں ہوا کا کم دباؤ شدت اختیار کرکے ڈپریشن بن گیا ہے، جس سے سندھ میں دوسرے مضبوط مون سون سسٹم کا خطرہ منڈلانے لگا ہے، یہ سسٹم بھارتی ریاست گجرات اور راجستھان پراثرانداز ہوگا اور آئندہ 3 سے4 روز میں مشرقی سندھ پراثرانداز ہوسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی سمیت سندھ کی ساحلی پٹی پر اس کے اثرات کی اس وقت پیشگوئی نہیں کی جاسکتی۔

محکمہ موسمیات کا بتانا ہے کہ سمندری طوفان بلوچستان کی ساحلی پٹی سےقریب ہورہا ہے، طوفان اورماڑہ سے 180کلومیٹر کے فاصلے پر ہے اور گوادر سے 300 کلومیٹر دور ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کی ساحلی پٹی کی جانب بڑھتے ہوئے طوفان کا رخ عمان کی جانب ہوگا، طوفان کا کسی ساحل سے ٹکرانے کا امکان نہیں اور سمندر میں ہی کمزور ہوکر ختم ہونے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ