شدید بارشیں : ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں کا شیڈول درہم برہم

جمعہ 30 اگست 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک میں شدید بارش کے باعث ملکی و غیر ملکی پروازوں کا شیڈول درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے، 30 سے زائد پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خراب موسم کے باعث اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مختلف شہروں کے لیے شیڈول 9 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں، اسلام آباد تا دبئی کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 211، 212 اور اسلام آباد تا کراچی کی 3 پروازیں پی ایف 125، 126، ای آر 501 منسوخ کردی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تکنیکی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر متعدد اندرون ملک پروازیں منسوخ

اسلام آباد سے اسکردو کی پی آئی اے کی پروازیں پی کے 251، 252، پی کے 631، 632 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

اسلام آباد تا کراچی کی پرواز پی کے 368 بھی تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 309 بھی تاخیر کا شکار، کراچی سے اسلام آباد پرواز پی کے 308 پونے 7 گھنٹے تاخیر سے رات 10 بجے اسلام آباد پہنچے گی، سیالکوٹ سے مسقط کی پرواز پی کے 281 کی روانگی میں سوا 7 گھنٹے کی تاخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں: یورپ سمیت دنیا بھر میں آئی ٹی بندش سے کاروبار زندگی متاثر، بیشتر پروازیں معطل

لاہور سے کوئٹہ پی کے 322، 323 کی پروازیں ڈیڑھ گھنٹہ، لاہور سے دوحا کی پرواز پی کے 279 کی روانگی میں سوا گھنٹہ جبکہ فیصل آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 341 دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی اے 201 پانچ گھنٹے تاخیر سے شام 3:50 بجے جائے گی، اسلام آباد تا دبئی کی پرواز ای آر 701 رات 11 بجے روانہ ہو گی، اسلام آباد سے کراچی کی پرواز پی کے 301 بھی تاخیر کا شکار ہوئی، کراچی سے اسلام آباد کی پرواز پی کے 300 بھی شیڈول پر روانہ نہ ہوسکی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نے دوران پرواز تصویر اور ویڈیو بنانے پر پابندی کیوں عائد کی؟

کراچی سے جدہ، دمام، دبئی، بغداد کی پروازوں کی آمد اور روانگی بھی تاخیر کا شکار ہے، اسلام آباد سے ریاض، شارجہ، دمام، دوحہ دبئی کی پروازوں کی آمد اور روانگی میں بھی تاخیر ہے۔

اسلام آباد تا ریاض کی پرواز پی کے 753 ساڑھے 4 گھنٹے تاخیر کے بعد رات 12 بجے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشوں کے باعث 30 پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر

مسقط تا سیالکوٹ پروازیں او وی 505، 506 میں 2 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور تا استنبول کی پرواز ٹی کے 714، 715 کی آمد و روانگی میں 1 گھنٹہ تاخیر ہوئی۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نگاہے یا رسول اللہ نگاہے

معروف PUBG کنٹینٹ کریئیٹر فاروق احمد کا انتقال کیسے ہوا؟ موت کی وجہ سامنے آگئی

اسحاق ڈار کی برطانوی قومی سلامتی مشیر سے ملاقات، خطے کی سیکیورٹی اور پاک برطانیہ تعاون پر تبادلہ خیال

انڈونیشیا: بدعنوانی کے خلاف ہزاروں افراد پارلیمنٹ کے سامنے پہنچ گئے، پولیس کے ساتھ جھڑپیں

بچوں کے لیے فیس بک، انسٹاگرام پر بڑا کریک ڈاؤن، روزانہ صرف 2 گھنٹے استعمال کی اجازت

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ