برطانیہ میں ایک شخص پر بھڑوں کا حملہ، بھڑوں کے 240 ڈنک کھانا والا اسپتال پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ریچھ نے کیلیفورنیا ہائی وے پر ٹریفک روک دی
ویلز کے علاقے بریکن، پاویس کے نزدیک رہائشی پذیر 57 سالہ اینڈریو پاول پر بھڑوں کے جھنڈ نے اس وقت حملہ کردیا جب وہ اپنے گھر کے احاطے میں موجود مرغیوں کو دانا ڈال رہے تھے۔
اینڈریو پاول کے مطابق یہ حملہ اس قدر اچانک اور تھا کہ مجھے صورتحال سمجھنے اور سنبھلنے اور وہاں سے جان بچا کر بھاگنے میں جتنا وقت لگا اس دوران سینکڑوں بھروں نے ڈنک مار مار کے میرا برا حال کردیا تھا۔
انہوں نے کہا اس حملے سے پریشان میں فوراً سیڑھیاں چرھ کر گھر کے اندر کی طرف بھاگا، اور جب میں نے واش میں پہنچ کر اپنا جسم دیکھا تو بھڑوں اس وقت بھی اس سے لپٹی ہوئی تھیں جب کہ جسم بھڑوں کے کاٹے جانے کے باعث سرخ قالین معلوم ہو رہا تھا۔
اس صورتحال میں پاول کی اہلیہ جینا بھڑوں کو بھاگنے کے لیے بالٹی بھر بھر کے اس پر پھینک رہی تھی، تاہم جب تک بھڑوں پاول کا مکمل پیچھا چھوڑتیں تب تک پاؤل تکلیف سے بحال ہو چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایبٹ آباد سے پکڑا جانے والا زخمی چیتا ہلاک ہوگیا
مسٹرپاؤل کے مطابق ان کی جان بچانے میں مقامی طبی یونٹ نے اہم کردار ادا کیا ہے۔ پاؤل کو طبی یونٹ تک ان کے دوست پہنچایا، اس لیے کہ پاؤل کے مطابق وہاں تک پہنچتے پہنچتے وہ ہوش و ہواس میں نہیں رہے تھے۔
مسٹر پاؤل کہتے ہیں اگر یہ ابتدائی طبی امداد یونٹ نہ ہوتا تو میں یہاں نہیں ہوتا۔
مسٹر پاؤل کا خیال ہے کہ ایک بھڑوں کا یہ غول اس وقت پریشان ہوا ہوگا جب ایک مقامی کسان اس کے چھتے کو اپنے کھیتوں میں پاکر اس سے چھیڑ چھاڑ کی ہوگی۔
وہ کہتے ہیں کہ مجھے نہیں معلوم کہ اب بھی وہاں بھڑوں کا چھتہ موجود ہے یا نہیں تاہم باہر جانے سے بہت خوفزدہ تھا۔
کیڑوں کے کاٹے کا علاج
کیڑوں کے کاٹنے یا ڈنک کے علاج کے لیے NHS کا مشورہ یہ ہے کہ اگر سوجن ہو تو گیلے کپڑے میں لپیٹے ہوئے آئس پیک کو کم از کم 20 منٹ تک متاثرہ مقام پر رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں؟
لوگوں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ اگر ممکن ہو تو اس جگہ کو بلند رکھیں، اگر درد ہو تو درد کش ادویات لیں اور خارش کو کم کرنے کے لیے اینٹی ہسٹامائنز اور ہائیڈروکارٹیسون کریم استعمال کریں۔