کیا ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں؟

بدھ 26 جون 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آ پ نے یہ تو سنا ہوگا کہ جانور ایک دوسرے کے ساتھ اپنے انداز میں بات کرتے ہیں لیکن یہ کبھی نہیں سنا ہوگا کہ جانور ایک دوسرے کو ناموں سے بھی پکار سکتے ہیں۔ اب یہ انکشاف ہو ا ہے کہ بادشاہوں کی سواری سمجھے جانے والے ہاتھی بھی ایک دوسرے کو ناموں سے پکارتے ہیں۔

کینیا میں ہونے والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ افریقی ہاتھی ایک دوسرے کو انفرادی ناموں سے پکارتے ہیں اور اس کا جواب دیتے ہیں۔ یہ نام ہاتھیوں کی کم آوازوں کا ایک حصہ ہیں جو وہ وسیع میدانوں میں طویل فاصلے تک سن سکتے ہیں۔

نیچر ایکولوجی اینڈ ایوولوشن میں شائع ہونے والے ریسرچ پیپر میں ماہرین حیاتیات نے مشین لرننگ کا استعمال کیا تاکہ کینیا کے سمبورو نیشنل ریزرو اور امبوسیلی نیشنل پارک میں ریکارڈ کی گئی سوانا ہاتھیوں کی آوازوں کی ایک صوتی لائبریری میں ناموں کے استعمال کا پتا لگایا جاسکے۔

تحقیق کاروں کا ماننا ہے کہ پیچیدہ سماجی ڈھانچے اور خاندانی گروہوں میں رہنے والے جانور جو اکثر بچھڑ جاتے ہیں اور پھر دوبارہ مل جاتے ہیں ان کے انفرادی نام استعمال کرنے کے امکان زیادہ ہوتے ہیں۔ انسانوں کے علاوہ کتے بھی ناموں کی پہچان رکھتے ہیں اور ڈولفن کےبچے اپنے نام خود بنا لیتے ہیں، جسے سِگنیچر وسلز کہا جاتا ہے اور طوطے بھی نام استعمال کرسکتے ہیں۔

ان میں سے ہر نام رکھنے والے جانور اپنی پوری زندگی میں منفرد نئی آوازیں سیکھنے کی صلاحیت بھی رکھتے ہے اور یہ نایاب صلاحیت ہاتھیوں کے پاس بھی ہوتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ناران: ٹک ٹاک ویڈیو کے لیے سیاح نے گاڑی دریا میں اتار دی، ریفٹنگ والوں نے جان پر کھیل کر 4 افراد کو بچا لیا

الیکشن کمیشن نے قائم مقام صدر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیدی

کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو بیرونی سرپرستی حاصل رہی، مقصد پاکستان کے مؤقف کو نقصان پہنچانا تھا، انٹیلی جنس رپورٹ

مون سون الرٹ: کیا حکومت گلوف اور فلیش فلڈ کے خطرات سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟

لاہور سانحہ: ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق، غیر رجسٹرڈ اداروں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں