کانگو: جیل توڑنے کی کوشش کے دوران 129 قیدی ہلاک

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افریقی ملک کانگو میں جیل توڑنے کی کوشش میں بھگدڑ مچنے اور پولیس اہلکاروں کی فائرنگ کے باعث کم از کم 129 قیدی ہلاک ہوگئے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق، واقعہ دارالحکومت کنشاسا میں مرکزی مکالا جیل میں پیش آیا،  جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے 129 افراد میں سے زیادہ تر بھگدڑ مچنے سے ہلاک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا جیل میں نیٹ ورک ایکسپوز، کپتان پر سختیاں شروع

کونگو کے وزیر داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق 24 قیدی جیل حکام کی انتباہی گولیوں سے بھی مارے گئے، جبکہ 59 قیدی زخمی ہیں جن کا علاج مقامی اسپتال میں ہورہا ہے۔

حکام نے بتایا ہے کہ قیدیوں کے جیل سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران خواتین کے ساتھ ریپ کے کچھ واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر جیل میں سختیاں کیسے بڑھائی گئیں؟

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ کے مطابق، کانگو کی مکالا جیل میں ڈیڑھ ہزار قیدیوں کی گنجائش ہے، لیکن جیل میں 12 ہزار سے زیادہ قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔

مکالا جیل میں قیدیوں کے جیل توڑ کر فرار ہونے کے پہلے بھی کئی واقعات ہوچکے ہیں۔ 2017ء میں ایک مذہبی تنظیم نے مکالا جیل پر حملہ کرکے درجنوں قیدیوں کو فرار کرا دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بنگلہ دیش کے خلاف کونسے 2 کھلاڑی ڈیبیو کررہے ہیں؟ کپتان شاہین آفریدی نے اعلان کردیا

تقریباً 25 کروڑ لیٹر پیٹرول پاکستان پہنچ گیا، مزید درآمدی جہاز کی آمد متوقع

بنگلہ دیش: انسانیت کیخلاف جرائم کے مقدمے میں سیاستدان سے ضمانت کے بدلے رشوت مانگے جانے کا انکشاف

کفایت شعاری کے لیے وزیراعظم کے اعلانات، قومی خزانے کو کتنی بچت ہوگی؟

سونا مہنگا ہو گیا، قیمت میں کتنا اضافہ ہوا؟

ویڈیو

لاہور میں ملک کی پہلی سمارٹ روڈ روٹ 47 کی خصوصیات کیا ہیں؟

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

کالم / تجزیہ

ایران کی موزیک دفاعی پالیسی کیا ہے، اس نے کیا کرشمہ کر دکھایا؟

بوئے خوں آتی ہے امریکا کے افسانے سے

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟