نور مقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی، عدالت کا عملے کو خصوصی ہدایت

بدھ 13 مئی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سپریم کورٹ میں نور مقدم قتل کیس کی سماعت جون کے پہلے ہفتے تک ملتوی کر دی گئی ہے۔ عدالت نے کیس کی نوعیت اور طوالت کے پیش نظر اہم انتظامی ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: مجرم ظاہر جعفر کی نظرِ ثانی اپیل پر سماعت کیوں ملتوی ہوئی؟

جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ مقدمہ ابھی طویل چلنا ہے، اس لیے اسے عید کے بعد سنا جائے گا۔

عدالت نے عملے کو ہدایت کی کہ جس دن نور مقدم قتل کیس مقرر کیا جائے، اس دن کوئی اور کریمنل کیس نہ لگایا جائے تاکہ سماعت بلا تعطل جاری رہ سکے۔

سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے کہا کہ کیس کو جون کے پہلے ہفتے میں مقرر کر دیا جائے گا، اور اس روز عدالت میں صرف اسی مقدمے کی سماعت کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:نور مقدم قتل کیس: ظاہر جعفر کی اپیل مسترد، جسٹس باقر نجفی کا اختلافی نوٹ سامنے آگیا

ملزم ظاہر جعفر کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے کیس کی مزید سماعت ملتوی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ جون کے پہلے ہفتے میں مقرر کرنے کی ہدایت جاری کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی