پانی سر تک آچکا لیکن کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی، سعد رفیق بلوچستان کے حالات پر بول پڑے

منگل 3 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے بلوچستان کے حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سردار اختر اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ وفاق کے لیے اچھا شگون نہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ آئین کے تحت انتخابی، جمہوری اور سیاسی عمل میں حصہ لینے والے مستند بلوچ سیاستدان کا قومی اسمبلی سے استعفیٰ تشویشناک ہے، استعفیٰ موخر کرکے ان سے بات کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ دردمندانہ اپیل ہے کہ حکمران اتحاد اور ریاستی ادارے سر جوڑ کر بلوچستان کا پائیدار حل تلاش کریں، پانی سر تک آچکا، لیکن کوئی جامع منصوبہ بندی نظر نہیں آرہی۔

انہوں نے کہاکہ ان حالات میں ڈاکٹر مالک بلوچ، لشکری رئیسانی، اختر مینگل، عبد الغفور حیدری اور مولانا ہدایت الرحمان جیسے سیاستدانوں کا دم غنیمت سمجھا جانا چاہیے۔

سعد رفیق نے کہاکہ ان کی سخت باتیں سنجیدگی سے سنی جائیں اور  آئینی انتخابی سیاست کرنے والوں کا ساتھ حاصل کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ یہ جانتے ہوئے بھی کہ انفرادی ملاقاتوں یا میٹنگز کے دوران متعد دبار توجہ دلانے کے باوجود میرے اس موقف پر توجہ نہیں دی گئی اور بعض اوقات ناپسند بھی کیا گیا، مجھے یہ کہنے میں کوئی شک نہیں کہ بلوچستان کا مسئلہ محض طاقت کے استعمال، محض مذاکرات یا پسندیدہ سیاسی کھلاڑیوں کے ذریعے حل نہیں ہوگا، سوچنا ہوگا کہ کل کے اتحادی آج مخالف کیمپ میں کیوں اکٹھے ہونے دیے گئے ہیں؟

انہوں نے کہاکہ سی پیک کی بحالی اور تکمیل کو روکنے کے لیے بیرونی طاقتیں پوری طرح سرگرم ہیں، تشدد اور دہشتگردی کی نئی لہریں اسی کا شاخسانہ ہیں، مگر اس کے توڑ کے لیے قابل عمل مشترکہ سیاسی و عسکری حکمت عملی کا فقدان نظر آتا ہے۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ پاکستان توڑنے اور الگ ہونے کا خواب انشا اللّٰہ تشنہ تکمیل ہی رہے گا مگر یہ مکروہ کھیل بہت کچھ ہڑپ کرجائےگا۔

انہوں نے کہاکہ بلوچستان کا درد ناسور بن رہا ہے، نفرت کا زہر پھیلتا چلا جارہا ہے، اس کا حل تلاش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں