کراچی میں خاتون پولیس اہلکاروں کی رشوت لینے کی ویڈیو وائرل، 4 اہلکار معطل

بدھ 4 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی میں ایس ایس پی ایسٹ کے شکایتی سیل میں تعینات خاتون پولیس اہلکاروں کی جانب سے رشوت وصولی کا انکشاف ہوا ہے، اپنے خلاف شکایت کے سلسلے میں آنے والے پولیس اہلکار نے خاتون اہلکاروں کی رشوت کا تقاضا کرنے کی ویڈیو وائرل کردی۔

ایڈیشنل آئی جی کراچی پولیس کی جانب سے نوٹس لینے کے بعد ایس ایس پی ایسٹ نے 4 خواتین اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’شہریوں سے 10-10 روپے رشوت لیں گے تو یہی عزت ہو گی‘ ڈرائیور نے پولیس اہلکار کے کہنے پر گاڑی نہ روکی، ویڈیو وائرل

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق  ویڈیو سامنے آنے پر شکایتی سیل میں تعینات 4 خواتین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے، ویڈیو بنانے والے مرد پولیس اہلکار کیخلاف ایک خاتون شہری نے شکایت کی تھی، جس پر انہیں انکوائری کے لیے طلب کیا گیا تھا۔

رشوت کے تقاضے پر مبنی وائرل ویڈیو میں خاتون پولیس اہلکار کہہ رہی ہیں کہ دفتر میں چار لڑکیاں ہیں، ہر لڑکی کا  پانچ ہزار خرچہ تو حق ہے، بعد ازاں وہی خاتون  اہلکار کہتی ہیں کہ ڈی ایس پی کے پاس آدمی بیٹھا ہے ڈائریکٹ پیسے کی بات نہیں کرسکتی، اتنا پتہ ہے 50 سے کم نہیں ہوگا۔

مزید پڑھیں: پنجاب پولیس کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا؟

خاتون پولیس اہلکار کہتی ہیں کہ جس خاتون اہلکار نے تمہار بیان لکھا ہے وہ بہت خراب اور لالچی ہے،آپ کم از کم ہمارا خرچہ تو نکالو، متاثرہ اہلکار نے ویڈیو میں خاتون اہلکار کو بتایا کہ اس کے اکاؤنٹ میں صرف 30ہزار ہیں، تنخواہ ہی صرف 70ہزار ہے جنرل ڈیوٹی کرتا ہوں۔

ترجمان کراچی پولیس کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پولیس نے مذکورہ ویڈیوز کانوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے، انکوائری کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی کی جائےگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

افغانستان دہشتگرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا، عالمی برادری مؤثر اقدامات کرے، پاکستان

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ