پنجاب پولیس کا اے ایس آئی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا؟

بدھ 24 اپریل 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو میں وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کچھ لوگوں نے پنجاب پولیس کے اے ایس آئی کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔

سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یہ ساہیوال کی ویڈیو ہے۔ تاحال اس ویڈیو کے بارے میں یہ تصدیق نہیں ہو سکی کہ اے ایس آئی کو رنگے ہاتھوں پکڑنے والے اینٹی کرپشن کے اہلکار ہیں یا پھر عام شہری ہیں۔ اس حوالے سے پنجاب پولیس کی جانب سے بھی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چارج سنبھالنے کے بعد پنجاب پولیس میں رشوت کا کلچر ختم کرنے کے لیے ہدایات جاری کی تھیں۔

انہوں نے کہا تھا کہ صرف تھانوں کی شکل و صورت بدلنے کا فائدہ نہیں ہمیں اپنے رویوں میں تبدیلی لانا ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp