حسینہ واجد کے لیے بہتر ہے کہ وہ خاموش رہیں، بنگلہ دیشی عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس

جمعرات 5 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سربراہ ڈاکٹر محمد یونس نے بھارت میں قیام پذیر سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو کہا ہے کہ ان کے لیے یہ بہتر ہوگا کہ خاموش رہیں۔

شیخ حسینہ واجد کے بھارت سے جاری کیے گئے بیان پر ڈاکٹر محمد یونس نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں بیٹھ کر سابق وزیراعظم کا بیان دینا ایک ’غیر دوستانہ اشارہ‘ ہے۔

یہ بھی پڑھیں بنگلہ دیش میں عام انتخابات ملتوی ہونے جارہے ہیں؟

انہوں نے کہاکہ جب تک بنگلہ دیش شیخ حسینہ واجد کی بھارت سے حوالگی کا مطالبہ نہیں کرتا تب تک انہیں خاموش رہنا چاہیے، تاکہ دونوں ملکوں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ڈاکٹر محمد یونس نے کہاکہ شیخ حسینہ واجد کی بھارت میں موجودگی اور وہاں بیٹھ کر سیاسی بیانات دینا مسائل پیدا کررہا ہے، اور ان بیانات کی وجہ سے بنگلہ دیش میں بے چینی ہے۔

عبوری حکومت کے سربراہ نے کہاکہ شیخ حسینہ واجد اگر خاموش رہتیں تو ہم انہیں بھول جاتے اور لوگ بھی بھول جاتے، لیکن وہ بھارت میں بیٹھ کر بول رہی ہیں اور ہدایات دے رہی ہیں جسے کوئی پسند نہیں کرتا، یہ ہمارے اور بھارت دونوں کے لیے اچھا نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے ساتھ ایک پڑوسی کی حیثیت سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، لیکن انہیں اس بیانیے سے پیچھے ہٹنا ہوگا کہ بنگلہ دیش شیخ حسینہ کی قیادت میں محفوظ ہاتھوں میں ہے اور باقی سب اس ملک کو افغانستان بنا دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں ’سارا پھل ایک ٹوکری میں ڈال دیا‘ شیخ حسینہ واجد بھارت کے لیے درد سر بن گئیں

واضح رہے کہ بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ چکا ہے اور وہ استعفیٰ دینے کے بعد اس وقت بھارت میں قیام پذیر ہیں، جبکہ نوبیل انعام یافتہ ڈاکٹر یونس اس وقت وہاں کی عبوری حکومت کے سربراہ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں وقفہ، عالمی منڈی میں تیل 6 فیصد سے زائد سستا

میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

بھارتی کرکٹر ارشدیپ سنگھ نے اداکارہ سمرین کور کے ساتھ تعلقات کا اعلان کر دیا، پیغام میں کیا لکھا؟

سیاسی جماعتیں ضابطۂ اخلاق کی پابندی کریں، عوام کو آزادانہ حقِ رائے دہی کا موقع ملنا چاہیے، شیری رحمان

ویڈیو

ایرانی بحری جہاز پر حملہ، تہران کی یوکرین کو سخت جوابی کارروائی کی دھمکی

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ:میرپور ڈویژن میں پولنگ پرامن ماحول میں جاری، سیکیورٹی انتظامات مؤثر، بہترین ٹرن آؤٹ کی توقع، کمشنر میرپور

کالم / تجزیہ

فخر درانی۔ ایک دلیر صحافی

دریاؤں کا مقدمہ اور معرکۂ حق

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان