وفاقی حکومت نے 12 ربیع الاول کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
حکومت نے سال 2024 کے کیلنڈر میں 12 ربیع الاول کو عام تعطیل کے طور پر درج کیا تھا۔ اب کیبینٹ ڈویژن نے اس بابت نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
سرکاری سرکلر کے مطابق 17 ستمبر 2024 کو 12 ربیع الاول کی عام تعطیل ہوگی۔ اس موقع پر وفاقی اور صوبائی تمام محکموں میں چھٹی ہوگی۔