اسلام آباد میں بلا اجازت جلسے پر 3 سال تا 10 سال قید ہوگی، صدر کے دستخط کیساتھ اسمبلی سے منظور بل قانون بن گیا

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پرامن احتجاج اور امن عامہ سے متعلق ایکٹ 2024 پر دستخط کر دیے ہیں، صدر مملکت کی جانب سے ایکٹ کی منظوری کے ساتھ ہی اسلام آباد میں جلسے یا جلوس کے لیے ضابطہ اخلاق بھی تبدیل ہوگیا ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے اسلام آباد میں جلسوں کے مقامات مختص کرنے کے بل پر دستخط کردیے ہیں، جس کے بعد قومی اسمبلی سے منظور شدہ بل ایکٹ کی صورت اختیار کرگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد میں جلسے کی تیاریوں کے دوران پی ٹی آئی رہنماؤں اور پولیس میں تکرار

ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں بلا اجازت جلسہ کرنے پر 3 سال قید، دوسری بار غیر قانونی جلسے پر 10 سال قید ہوگی۔

مزید برآں حکومت اسلام آباد میں کسی سیاسی پارٹی کو سنگجانی یا کسی بھی علاقے کو جلسے کے لیے متعین کرے گی جس کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری ہوگا، اجازت کے بعد بھی ہونے والے جلسے کو پولیس افسر کسی بھی وقت منتشر کروا سکے گا۔

جلسے کے لیے اجازت ڈپٹی کمشنر دے گا، اگر ڈپٹی کمشنر اجازت نہیں دیتا تو چیف کمشنر کے پاس اپیل دائر کرنی ہوگی، چیف کمشنر کے فیصلے کے خلاف سیکریٹری داخلہ کے پاس نظرثانی درخواست جمع کروائی جاسکے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی، این او سی جاری

ایکٹ کے مطابق اسلام آباد میں جلسے کے لیے کم از کم 7 روز پہلے ڈی سی کو درخواست دینی ہوگی، درخواست اس جلسے یا اجتماع کا کوآرڈینیٹر تحریری صورت میں دے گا، جلسے کے مقام، شرکا کی تعداد، وقت اور مقاصد بتانے ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے پاس جلسے پر پابندی کا اختیار ہوگا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ جلسے کی اجازت دینے سے پہلے امن کی صورتحال کا جائزہ لے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سیکیورٹی اداروں سے سیکیورٹی کلیئرنس بھی لے گا، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ حکومت کے مختص کردہ علاقے کے علاوہ اور کہیں جلسے کی اجازت نہیں دے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بھارت: وارانسی ایئرپورٹ پر مسافر کی پستول چل گئی، 2 سیکیورٹی اہلکار زخمی

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں