کراچی میں خاتون کی تشدد زدہ لاش برآمد، شوہر گرفتار

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے لانڈھی میں واقع ایک مکان سے خاتون کی تشدد زدہ لاش ملی ہے، ریسکیو ذرائع کے مطابق ابتدائی طور پر یہ گھریلو تشدد کے بعد خودکشی کا کیس لگتا ہے۔

لانڈھی میں شیر پاؤ کالونی کے ایک گھر سے ملنے والی پھندہ لگی خاتون کی لاش کی شناخت فاطمہ کے نام سے ہوئی ہے، 2 بچوں کی ماں کا تعلق صوابی سے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: ملازم کے ہاتھوں قتل ماں اور بیٹے کی لاشیں کنویں سے برآمد

پولیس حکام کے مطابق خاتون کی لاش پر تشدد کے واضح نشانات ہیں، ابتدائی تفتیش کے بعد شوہر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، پولیس حراست میں خاتون کے شوہر کا موقف تھا کہ گزشتہ روز گھر میں جھگڑے کے بعد اس کی بیوی نے خودکشی کرلی۔

پولیس نے خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی ہے، پوسٹ مارٹم کے بعد ہی تحقیقات میں پیش رفت متوقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم