آزاد کشمیر: وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوگئی

پیر 9 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر کے سیاحتی علاقے وادی نیلم میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، جس میں اموات کی اطلاعات ہیں۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سیاحتی مقام بابون جبڑی کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یہ بھی پڑھیں کالام حادثہ: سیاحوں سے بھری کوسٹر کھائی میں گر گئی، 3 افراد جاں بحق 16 زخمی

ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثہ کا شکار ہونے والی جیپ میں 8 افراد سوار تھے، زخمی ہونے والے 5 افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال آٹھ مقام منتقل کردیا گیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق حادثہ کا شکار ہونے والے افراد کا تعلق کراچی سے ہے۔

ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ جس علاقے میں حادثہ ہوا ہے وہاں پر موبائل فون سروس نہ ہونے کی وجہ سے مکمل معلومات نہیں مل سکیں۔

یہ بھی پڑھیں بابوسر ٹاپ: سیاحوں کی وین کھائی میں جاگری، 8 افراد جاں بحق، 9 زخمی

انچارج ڈی ڈی ایم اے نے بتایا کہ ریسکیو 1122 کی ٹیم اور پولیس جائے حادثہ کی طرف روانہ ہوگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں