پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت، جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک

منگل 10 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بِلا اشتعال جارحیت کے بعد پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی میں 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ 2 درجن سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان طالبان کے دورِ اقتدار میں آنے کے بعد پاکستان میں دہشتگردی میں اضافہ

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کی جانب سے پاک افغان سرحد سے متصل افغان علاقے پلوسین سے پاکستانی چیک پوسٹوں پر بڑے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کا سلسلہ 7 ستمبر کی صبح شروع کیا گیا، جو افغانستان کی جانب سے 8 اور 9 ستمبر کی شام تک جاری رہا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے افغانستان کی جانب سے کی گئی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا، پاکستان کی جوابی فائرنگ سے افغان طالبان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، اطلاعات کے مطابق اب تک 16 افغان طالبان ہلاک جبکہ27   زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کیا افغان طالبان نے اپنی میڈیا پالیسی دہشت گرد احسان اللہ احسان کو سپرد کر دی ہے؟

ذرائع  کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کے 2 ٹینک بھی تباہ کر دیے گئے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں میں سہولت کاری کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، پاک افغان بارڈر پر کسی بھی قسم کی بِلا اشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ