وفاقی پولیس پراپرٹی مافیا کے ساتھ مل کر قبضے کرواتی ہے، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

جمعرات 12 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے ہیں کہ اسلام آباد پولیس پراپرٹی مافیا کے ساتھ مل کر قبضے کرواتی ہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سیکیورٹی انچارج عمر سلطان کی بازیابی سے متعلق ان کے والد کی درخواست پر سماعت کررہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نئے ٹیکس عائد ہونے سے کیا پاکستان میں پراپرٹی کا کاروبار ختم ہو جائے گا؟

دوران سماعت، درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے عدالت کے حکم پر ایس پی کو ہر ایک چیز شیئر کی،  گزشتہ سماعت پر ایس پی ذاتی طور پر عدالت میں پیش ہوئے اور ساری ذمہ داری لی۔

اسٹیٹ کونسل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الزام ہے کہ ایف 10 سے گاڑی میں اٹھایا گیا، ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی ہے، مغوی وہاں گاڑی میں بیٹھے نظر آرہے ہیں، اس سے آگے سیف سٹی کیمرا نہیں، ہم نے جیو فینسنگ کا کہا ہوا ہے جس کی رپورٹ ابھی آنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’اسلام آباد پولیس سرکاری محکمہ ہے یا کوئی سیاسی تنظیم؟‘

چیف جسٹس عامر فاروق نے اسٹیٹ کونسل سے دریافت کیا کہ رپورٹ کب تک آ جائے گی، جس پر اسٹیٹ کونسل نے بتایا کہ رپورٹ ایک ہفتے میں آجائے گی۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ 30 تاریخ کا آرڈر ہے، آپ نے کیا کیا ہے، ایس پی کدھر ہیں اور رپورٹ کہاں ہے، رپورٹ کو ایسے عدالت میں جمع نہ کروائیں، سی ایم کے ذریعے رپورٹ جمع کرائیں۔

چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں کیا ہورہا ہے، ہر سیکٹر سے بندہ اٹھایا جارہا ہے، آئی جی کی کیا ذمہ داری ہے، اسلام آباد میں چوریاں، ڈکیتیاں اور اغوا کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، پولیس کو پتا ہی نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: میرے گمشدہ بچے کی بازیابی کا کیس ختم کردیا جائے، غریب خاتون کی سندھ ہائیکورٹ سے استدعا

اسٹیٹ کونسل نے عدالت کو بتایا کہ ایس پی راستے میں ہیں، آ رہے ہیں۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر ایس پی نے شعر سنایا تھا اور کہا تھا معاملہ حل ہو جائے گا، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ جب جرائم کنٹرول نہیں کرپائیں گے تو شعر و شاعری ہی کریں گے ناں۔

بعدازاں، چیف جسٹس نے اسلام آباد پولیس کے ڈی آئی جی آپریشنز اور متعلقہ ایس پی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

سی پیک نے معیشتوں کو جوڑا، چین پاکستان انفارمیشن کوریڈور ذہنوں کو جوڑے گا، عطا اللہ تارڑ

سیکیورٹی فورسز کے 67 بڑے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز: داعش کے 50 سے زائد دہشتگرد ہلاک، 100 سے زائد گرفتار

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں