امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ عوام پارلیمان میں ہونے والے کھیل کی مذمت کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سب کو اپنی آئینی پوزیشن پر واپس جانا ہوگا ورنہ انتشار بڑھے گا، حافظ نعیم الرحمان
انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بولیاں لگ رہی ہیں، خرید و فروحت ایک بارپھر جاری ہے، ہر بار یہ چند چہرے ہی خرید و فروحت کا جمعہ بازار لگاتے ہیں۔
امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم کا کہنا ہے کہ کہتےہیں جمہوریت اورپارلیمنٹ آگے ہونی چاہیے، مگر یہی لوگ پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ڈنڈے سے مسائل حل نہیں ہوتے، بلوچستان کے لوگوں کو اعتماد میں لے کر مذاکرات کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمان
حافظ نعیم الرحمان کے مطابق پارلیمان میں موجوداکثریت عوام کی رائے سے منتخب ہی نہیں ہوئی۔ یہ ہمیشہ اقتدارمیں آکر پارلیمان کا تقدس پامال کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی کے مطابق ملک کوامن،جمہوری آزادی،سستی بجلی ،مضبوط معیشت کی ضرورت ہے۔