اسٹاک ایکسچینج شدید مندی کا شکار، انڈیکس تقریباً 5 ہزار پوائنٹس گر گیا

منگل 14 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز شدید فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس کاروباری سیشن کے دوران تقریباً 5 ہزار پوائنٹس کی کمی کا شکار ہوگیا۔

دوپہر 12 بج کر 4 منٹ تک  بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 174,942.03 پوائنٹس پر موجود تھا، جو 4,985.01 پوائنٹس یعنی 2.77 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ بلند ترین سطح پر پہنچ کر مندی سے دوچار، کیا معیشت خطرے میں ہے؟

مارکیٹ میں تقریباً تمام بڑے شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا، جن میں آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینک، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیاں شامل ہیں۔

ماری انرجیز، او جی ڈی سی ایل، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ، حب پاور، مسلم کمرشل بینک، میزان بینک اور یونائیٹڈ بینک جیسے زیادہ وزن رکھنے والے شیئرز منفی زون میں ٹریڈ کرتے رہے۔

پیر کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کا آغاز مندی سے ہوا تھا۔

مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی و سیاسی کشیدگی کے باعث سرمایہ کاروں نے بڑے پیمانے پر فروخت کی، جس سے انڈیکس 180 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آ گیا تھا۔

پیر کو بینچ مارک 100 انڈیکس 2,314.73 پوائنٹس یعنی 1.27 فیصد کمی کے بعد 179,927.05 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، انڈیکس 2,300 پوائنٹس گر گیا

عالمی مالیاتی منڈیوں میں بھی غیر یقینی صورتحال برقرار رہی۔ ایشیائی کاروبار کے آغاز پر عالمی اسٹاک مارکیٹیں اتار چڑھاؤ کا شکار رہیں جبکہ خام تیل کی قیمت ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اس کی وجہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ بیان تھا کہ امریکا خلیج میں ایرانی جہاز رانی کی ناکہ بندی دوبارہ نافذ کر رہا ہے اور آبنائے ہرمز سے گزرنے والے کارگو پر 20 فیصد فیس وصول کرے گا۔

ابتدائی کاروبار میں جاپان کے علاوہ ایشیا پیسیفک خطے کے حصص پر مشتمل ایم ایس سی آئی انڈیکس میں 0.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ جنوبی کوریا کی مارکیٹ 2.2 فیصد اضافے کے ساتھ نمایاں رہی۔

جاپان کا نکی 225 انڈیکس 0.2 فیصد اوپر رہا، جبکہ ایس اینڈ پی 500 ای منی فیوچرز میں 0.1 فیصد کمی دیکھی گئی۔

برینٹ خام تیل کے فیوچرز کی قیمت 2.6 فیصد اضافے کے بعد 85.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو جون کے وسط کے بعد بلند ترین سطح ہے۔

مزید پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، بینکنگ، توانائی اور سیمنٹ سیکٹر دباؤ کا شکار

ادھر امریکی فیڈرل ریزرو کے گورنر کرسٹوفر والر کے سخت مؤقف نے بھی سرمایہ کاروں کی تشویش میں اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر مہنگائی 2 فیصد کے ہدف سے نمایاں طور پر بلند رہی تو امریکی مرکزی بینک کو قریب مستقبل میں شرح سود میں مزید اضافہ کرنا پڑ سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن تیار، صوبائی حکومت سے مشاورت جاری

شہدا کی قربانیوں کو تنخواہ یا مراعات سے نہیں تولا جا سکتا، شہدا پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، حنیف عباسی

جیف بیزوس کی سابق اہلیہ میکینزی اسکاٹ کا نوجوانوں کی ذہنی صحت کے لیے 2 کروڑ ڈالر کا تاریخی عطیہ

کراچی رینجرز ہیڈکوارٹر حملہ: پولیس نے جُرم کی منصوبہ بندی اور سہولت کار نیٹ ورک کی تفصیلات جاری کر دیں

جج کے ڈیسک پر کالا جادو کرنے والی 65 سالہ خاتون کمرہ عدالت سے گرفتار

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم