میرے پاس آج قوم کے لیے خوشخبری ہے، مولانا فضل الرحمان

اتوار 15 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتظار کریں، آج ہمارے پاس قوم کے لیے خوشخبری ہے۔

اتوار کوحکومتی اوراوراپوزیشن کے وفود سے ملاقاتوں کے بعد جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے تو صحافیوں نے سوالوں کی بوچھاڑ کر دی لیکن مولانا فضل الرحمان مختصر جواب دیتے ہوئے آگے بڑھتے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترامیم کے لیے نمبر گیم پوری ہے، اسحاق ڈار کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان سے پوچھا گیا کہ ان کے پاس حکومت کے لیے خوشخبری ہے یا اپوزیشن کے لیے، تو انہوں نے مختصرجواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میرے پاس قوم کے لیے خوشخبری ہے‘۔

ان سے پھرسوال کیا گیا کہ آئینی ترمیم کے حوالے سے آج آپ کا نقطہ نظرکیا ہے تو مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ انتظار کریں آپ سب سن لیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:آرٹیکل 63 اے کو اصل شکل میں لایا جائے گا، وفاقی وزیر قانون

ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ مولاناصاحب! آپ جمہوریت کے ساتھ کھڑے ہیں یا حکومت کے ساتھ تو انہوں نے جواب دیا کہ ’میں آپ کے ساتھ کھڑا ہوں‘۔

یہ بھی پڑھیں:آئینی ترمیم: نواز شریف اور وزیر اعظم کا ایک بار پھر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کا امکان

مولانا فضل الرحمان مختصراً جواب دیتے ہوئے خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے لیے کمرے میں چلے گئے، خصوصی کمیٹی کا یہ چوتھا اجلاس ہو گا جس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے اراکین اسمبلی شریک ہو رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، محفوظ اسکول لڑکیوں کی تعلیم کے لیے کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

صدر مملکت نے انڈونیشین بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کو نشان امتیاز ملٹری عطا کردیا

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘